کابینہ کمیٹی کا سرگودھا کا دورہ، امن کمیٹی اور علماء و مشائخ سے ملاقات، محرم کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل
محرم الحرام سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے سرگودھا کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق نے کمشنر آفس سرگودھا میں اہم اجلاس کی صدارت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ابھی تو ہم نے انجوائے کرنا شروع کیا تھا، جنگ بند کیوں کردی؟ سیز فائر پر لاہوریوں کے خیالات
شرکاء کی موجودگی
اجلاس میں صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ اور وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے شرکت کی جبکہ وزیر صنعت چوہدری شافع حسین ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ اس موقع پر سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، ایڈیشنل آئی جی پنجاب چوہدری سلطان، ڈی آئی جی سپیشل برانچ خرم شہزاد اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عثمان گوندل بھی موجود تھے۔ کمشنر سرگودھا جہانزیب اعوان اور آر پی او ڈاکٹر شہزاد آصف نے سرگودھا ڈویژن کے مجموعی انتظامات اور صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانے والے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے: وزیر اعظم
سیکیورٹی انتظامات کی تفصیلات
اجلاس کو بتایا گیا کہ سرگودھا ڈویژن میں 5457 مجالس اور 1221 جلوسوں کے مکمل سیکیورٹی انتظامات کر لیے گئے ہیں۔ اسی طرح 5953 مساجد، 631 امام بارگاہوں اور 1735 مدارس کی سیکیورٹی کا بھی خیال رکھا جا رہا ہے۔ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات میں پولیس کی مدد کے لئے آرمی کی 7 اور رینجرز کی 10 کمپنیاں تعینات ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
اجلاس میں اہم ہدایات
صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ کابینہ کمیٹی تمام اضلاع میں جا کر انتظامات کا جائزہ لے رہی ہے اور انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ داخلہ کے قواعد و ضوابط پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: کے پی حکومت کا طالبات کیلئے مفت ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا اعلان
عوام کا تعاون
وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ نے واضح کیا کہ سرگودھا کے عوام سبیل، نیاز و لنگر کے اہتمام سمیت ہر پہلو سے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پاگیا، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان
امن و امان کے پیغام کی اہمیت
وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ عاشورہ پر امن، بھائی چارے اور یکجہتی کا پیغام دے رہے ہیں۔ وزیر صنعت چوہدری شافع حسین نے سرگودھا کے بارڈر ایریاز میں سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کابینہ کے 10 ارکان نے حلف اُٹھا لیا
دوسرے نکات اور ارکان کی شرکت
اجلاس میں مقامی ارکان اسمبلی صفدر ساہی، میاں اکرام الحق اور متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔ کابینہ کمیٹی نے بعد ازاں ڈویژنل امن کمیٹی اور علماء و مشائخ سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: چین یکسر بدل چکا ، جیتا جاگتا معاشی معجزہ ہے:وزیراعلیٰ مریم نواز نے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے کی تجویز دیدی
علماء اور مشائخ کا تعاون
ملاقات میں سرگودھا، خوشاب، بھکر اور میانوالی کے نمائندہ علمائے کرام نے شرکت کی اور امن کمیٹی ممبران میں تمام مکاتب فکر اور اقلیتی برادری کے نمائندگان بھی شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیں: چلی کے دارالحکومت میں 6.3 شدت کا زلزلہ
اجلاس کے نتائج
کابینہ کمیٹی نے محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا اور منتظمین سے معلومات حاصل کیں۔ چیئرمین کابینہ کمیٹی نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء اور انتظامیہ ایک پیج پر ہیں اور کامیاب انتظامات جاری ہیں۔
اختتام پر حتمی ہدایات
وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ سرگودھا کے پرامن شہری عاشورہ پر مکمل تعاون جاری رکھیں گے، جبکہ اتحاد بین المسلمین ہی ہمارے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔








