تحریک فساد کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے امریکہ میں فیلڈ مارشل کیخلاف مہم چلائی: عظمٰی بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب کا بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تمام شعبہ جات کے بجٹ میں 30فیصد سے ساڑھے 300فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں لگی آگ بجھانے کے لیے امریکی ماہرین کی خدمات حاصل کر لی گئیں
ترجیحات اور ترقیاتی منصوبے
تعلیم، صحت، زراعت اور امن و امان کے شعبے مریم نواز کی ترجیحات میں سر فہرست ہیں۔ نوجوانوں اور خواتین کی ریلیف سکیموں کے لئے بھی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ مریم نواز نے نوجوانوں کو ریاست کے خلاف اکسانے اور اداروں کے خلاف مہم چلانے کی فنڈز نہیں رکھے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ ذوالحج کے چاند سے متعلق اہم اپ ڈیٹ
نوجوانوں کی ترقی کے اقدامات
مریم نواز نے نوجوانوں کو اسکالرشپ، لیب ٹاپ اور آسان کاروبار پروگرام کے تحت اربوں روپے کے پروگرام رکھے ہیں۔ مریم نواز ایک ماں کی طرح پنجاب کے بچوں کو آگے بڑھتا ہوا اور ترقی کرتا دیکھنا چاہتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سابقہ کورین گلوکار تائل کو اجتماعی زیادتی کے جرم میں ساڑھے 3 سال قید کی سزا
پاک فوج کی کامیابیاں
فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو عزت اللہ پاک نے دی ہے۔ ان کی قیادت میں پاک فوج نے بھارت کے خلاف بڑی فتح حاصل کی ہے۔ امریکی صدر کا فیلڈ مارشل کو ظہرانہ دینا یقیناً عزت کی بات ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آج سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ہوئی،ہر ریکارڈ مسلم لیگ(ن) کے دور میں بنتاہے: مریم نواز
پاکستان کی عالمی حیثیت
دنیا آج پاکستان کے موقف کے ساتھ چل رہی ہے۔ پاکستان نے رافیل طیارے گرائے تو اس کے شیئر نیچے آگئے۔ ٹرمپ مودی کے بہت قریب سمجھے جاتے تھے لیکن اب ٹیبل ٹرن ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راشد لطیف خان یونیورسٹی میں جشنِ آزادی کی تقاریب، پاکستان کی 78 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا
آرمی چیف کا دورہ واشنگٹن
وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کے دورۂ واشنگٹن سے پہلے باقاعدہ مہم چلائی گئی وہاں احتجاج کیے گئے۔ پہلے تو یہ بھی بڑا پروپیگنڈا کیا گیا کہ دعوت ہی کوئی نہیں تھی۔ تحریک انصاف والوں کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی مسیحی برادری نے شارجہ میں ایسٹر کا جشن منایا، قونصل جنرل کی شرکت
پاکستان کی خودمختاری
پاکستان کے فیصلے پاکستان میں ہوتے ہیں اور فیلڈ مارشل ہوں یا وزیراعظم ہوں یہ سب ایک دوسرے کے ساتھ مل کر پاکستان کے فیصلے کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نئی شرائط سے بھکاریوں، غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام ہوگی، وفاقی وزیر داخلہ
بانی پی ٹی آئی کا معاملہ
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچے کہاں پل بڑھ رہے ہیں یہ بھی سب کو معلوم ہیں۔ پہلے ان کا بہانہ تھا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوئی، اب ملاقات ہوگئی تو خاموش رہنے کا حکم دیا گیا۔
ایران اور بھارت کے تعلقات
اسرائیل اور بھارت کا میڈیا کھل کر کہہ چکا کہ ہمارے لئے بانی پی ٹی آئی ہی سوٹ کرتے ہیں۔ ایران کے ساتھ ہم سب کی جذباتی وابستگی ہے۔