برطانوی وزیراعظم مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ’کوبرا وزارتی اجلاس‘ کی صدارت کریں گے

برطانوی وزیراعظم کا مشرق وسطیٰ پر اجلاس

لند ن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی وزیراعظم سر کیئرسٹارمر مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ’کوبرا وزارتی اجلاس‘ کی صدارت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف ٹی وی اداکار راشد محمود کی محتسب پنجاب سے ملاقات،خصوصی پیغام بھی ریکارڈ کروایا

جی 7 اجلاس سے واپسی

ڈان نے دی ٹیلیگراف کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ برطانوی وزیرِ اعظم کینیڈا میں جی 7 اجلاس کے دوران رہنماؤں سے ملاقات کے بعد برطانیہ واپس آ رہے ہیں، خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ آج اسرائیل اور ایران کی صورتحال پر ایک کوبرا وزارتی اجلاس منعقد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی افواج، کوئی مقابل نہیں دور تک

سفارت خانے کے عملے کی صورت حال

ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل میں سفارت خانے کے عملے کے اہلِ خانہ پہلے ہی ملک چھوڑ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: گھر کی مالکن نے ڈرائیور کے ساتھ مل کر اپنے ہی گھر میں 1.5 کروڑ روپیہ لوٹ لیا، وجہ بھی انتہائی حیرت انگیز

برطانوی شہریوں کے لیے ہدایات

تاہم، حکومت نے برطانوی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ قریبی پناہ گاہ کے بارے میں مقامی ہدایات پر عمل کریں، مزید کہا گیا کہ اگر شہری بس یا ٹیکسی جیسے تجارتی ذرائع سے اسرائیل چھوڑنا چاہیں تو اردن کی سرحد پر عملہ موجود ہے۔

اہم پیغام

ایک برطانوی ترجمان نے کہا کہ اسرائیل اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں موجود برطانوی شہریوں کے لیے ہمارا اہم پیغام یہ ہے کہ وہ مقامی حکام کی پناہ سے متعلق ہدایات پر عمل کریں اور دفتر خارجہ و دولتِ مشترکہ (ایف سی ڈی او) کے ساتھ اپنی موجودگی کا اندراج کرائیں۔

Categories: برطانیہ

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...