سابق ایرانی ولی عہد نے ایران میں رجیم کی تبدیلی کے بعد کا ’’منصوبہ‘‘ بھی شیئر کر دیا

سابق ایرانی ولی عہد رضا پہلوی کا بیان
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق ایرانی ولی عہد رضا پہلوی نے ایران میں رجیم کی تبدیلی کے بعد کا منصوبہ بھی شیئر کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا فیصلہ
ایران کے موجودہ حالات
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق سابق ایرانی ولی عہد رضا پہلوی نے کہا ہے کہ ’’ایران فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کنٹرول کھو دیا ہے، موجودہ حکومتی نظام کا خاتمہ قریب ہے۔‘‘
عبوری حکومت کا قیام
ایران کے سابق بادشاہ محمد رضا پہلوی کے بیٹے رضا پہلوی نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ ’’آیت اللہ خامنہ ای کے بعد 100 دن کی عبوری حکومت بنائی جائے گی۔‘‘