فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے ملاقات میرے لیے اعزاز کی بات ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں جاری ملاقات ختم ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: بہادر افسران اور جوانوں کی قربانیاں دفاع وطن کے غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہیں: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر
میڈیا سے گفتگو
امریکی صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: آج لاہور کی جیلوں سے زیر حراست ملزمان کی عدالت پیشی ملتوی
تجارتی معاہدے اور جوہری طاقتیں
ٹرمپ نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے پر بات چیت ہو رہی ہے، پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتیں ہیں۔
جنگ کا تذکرہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ کہ وہ جنگ کی طرف نہیں گئے۔ امریکی صدر نے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جنگ روکنے کیلئے شکریہ اداکرنے کیلئے مدعو کیا تھا۔