نوازشریف لندن سے روانہ، آج وطن واپس پہنچیں گے
نواز شریف کی پاکستان واپسی
لندن (مجتبیٰ علی شاہ) نواز شریف تقریباً تین ہفتے لندن میں قیام کے بعد آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ اپنے قیام کے دوران نواز شریف نے روزانہ کی بنیاد پر اپنا میڈیکل چیک اپ کروایا۔
یہ بھی پڑھیں: وہ آدمی جس نے ایک ہفتہ پہلے ہی رافیل طیارے کو چینی میزائل سے گرائے جانے کی پیشنگوئی کردی تھی
مسلم لیگ ن کی قیادت کا ساتھ
اس پورے دورے کے دوران مسلم لیگ ن یو کے کے صدر احسن ڈار، یوتھ لیڈر خرم بٹ، راشد ہاشمی اور دیگر کارکنان ان کے ساتھ ساتھ رہے۔ نواز شریف نے اس دورے کے دوران اپنی جماعت کے کارکنوں اور سینئر رہنماؤں کے ساتھ عید بھی منائی اور انہیں خصوصی وقت بھی دیا۔
یہ بھی پڑھیں: آفن باخ جرمنی میں یورپی پنجابی ادبی اکیڈمی کے پہلے بین الاقوامی پروگرام کا انعقاد
پی ٹی آئی برطانیہ کا خاموش رہنا
یہ پہلی بار دیکھنے میں آیا کہ نواز شریف برطانیہ میں ایک طویل عرصے تک قیام پذیر رہے، لیکن پی ٹی آئی برطانیہ کی جانب سے نہ کوئی احتجاج کی کال دی گئی اور نہ ہی کوئی کارکن میاں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کے لیے آیا۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش ایئر فورس کا تربیتی طیارہ سکول کی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، متعدد طلبہ زخمی
سیکیورٹی اور میڈیا سے بات چیت
نواز شریف کے دورے کے دوران سیکیورٹی کی بڑی تعداد ان کے ہمراہ رہی، جس کی نگرانی یوتھ لیڈر خرم بٹ خود کر رہے تھے۔ نواز شریف نے مختلف مواقع پر میڈیا سے بھی گفتگو کی۔ ان کے دورے کے دوران ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کا آغاز ہوا، جس پر نواز شریف نے کھل کر بات کی۔
ایران کے ساتھ حمایت
انہوں نے کہا کہ “ہم ایران کے ساتھ ہیں اور مکمل ساتھ دیں گے۔” نواز شریف نے اسرائیل کی جارحیت کو سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس کے ساتھ ساتھ، انہوں نے پاکستان کے حالیہ بجٹ کو خوش آئند قرار دیا اور اسے ملکی معیشت کے لیے مثبت قدم قرار دیا۔








