مشفیق الرحیم نے یونس خان کا ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا
بنگلہ دیش کے مشفیق الرحیم کا نیا ریکارڈ
کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن) گال میں ہونے والے بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ میچ میں مشفیق الرحیم نے پاکستان کے یونس خان کا ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ مگر کتنا؟ جانئے
مرفیق الرحیم کی سنچری کا سنگ میل
مشفیق الرحیم نے ٹیسٹ کیرئیر کی اپنی 12ویں سنچری سکور کی، جس کے بعد وہ سری لنکا کی سرزمین پر ٹیسٹ میں اوپنر کے علاوہ سنچری بنانے والے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ہاسٹل گورنمنٹ کالج کی تاریخ میں بڑی اہمیت کا حامل ہے، علامہ اقبال بھی اسی ہاسٹل میں رہے، ہر خطے سے آئے طلباء ہمارے ساتھ رہائش پذیر تھے۔
یونس خان کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
انہوں نے پاکستان کے یونس خان کا ریکارڈ توڑا، 2015 میں سری لنکا میں میزبان ٹیم کے خلاف یونس خان نے 37 سال اور 216 دن کی عمر میں ٹیسٹ سنچری سکور کی تھی۔
نیا عمر رسیدہ ریکارڈ
بنگلہ دیشی بیٹر نے سری لنکا میں 38 سال اور 39 دن کی عمر میں ٹیسٹ سنچری بنا ڈالی، اس طرح انہوں نے یونس خان کا ریکارڈ توڑ دیا۔








