فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر کی ملاقات کا اعلامیہ جاری

ملاقات کا اعلامیہ
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سرگودھا: ناقص چارہ کھانے سے 12 بھینسیں اور گائیں مر گئیں
اعلیٰ سطح ملاقات
پاک فوج کی شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی۔ یہ اعلیٰ سطح کی ملاقات وائٹ ہاوس کے اوول آفس میں ہوئی۔ امریکی صدر نے فیلڈ مارشل کے اعزاز میں کیبنٹ روم میں ظہرانہ دیا۔ ملاقات کے بعد اوول آفس کا دورہ کیا گیا۔ امریکی وزیر خارجہ سینیٹر مارکو روبیو اور مشرق وسطیٰ امور کے امریکی خصوصی نمائندے اسٹیوونکوف بھی ملاقات میں موجود تھے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر بھی ملاقات میں شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیں: لیبیا کے ساحل سے 6 تارکین وطن کی لاشیں برآمد
صدر ٹرمپ کا شکریہ
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے پاکستان اور اس کے عوام کی جانب سے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کی اقوام عالم کے چیلنجز سمجھنے کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا بیرونی مالیاتی خلا 28-2027 تک 88 کھرب روپے رہے گا: آئی ایم ایف
دونوں ممالک کے درمیان تعاون
صدر ٹرمپ نے پاکستان کی علاقائی امن و استحکام کیلئے جاری کوششوں کو سراہا اور انسداد دہشتگردی میں دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعاون کی تعریف کی۔ دونوں جانب سے انسداد دہشتگردی کے شعبے میں مسلسل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ملاقات میں تجارت، معدنیات، مصنوعی ذہانت، توانائی اور کرپٹو کرنسی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: چیف سیکرٹری کے پی وفاقی پر حملہ آور ملازمین کی ترقی روکیں،طلال چودھری
طویل مدتی شراکت داری
آئی ایس پی آر کے مطابق صدر ٹرمپ نے پاکستان سے طویل مدتی سٹریٹجک اشتراک پر مبنی شراکت داری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مشترکہ مفادات پر مبنی تجارتی شراکت داری میں بھی دلچسپی دکھائی۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں آج چھٹی کا اعلان کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی
ملاقات میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماوں نے ایران اور اسرائیل تنازعے کے پرامن حل کی اہمیت پر زور دیا۔ صدر ٹرمپ نے مشکل علاقائی حالات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت اور فیصلہ کن کردار کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: قبر سے 7 سالہ بچی کی میت غائب، ماموں دعا کے لیے آیا تو کفن باہر پڑا تھا
دورہ پاکستان کی دعوت
آرمی چیف نے پاکستانی حکومت کی جانب سے صدر ٹرمپ کو مناسب موقع پر دورہ پاکستان کی دعوت دی۔
ملاقات کی دورانیہ
ایک گھنٹے کی شیڈول ملاقات 2 گھنٹوں سے زیادہ جاری رہی، جو پاک امریکا دیرینہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں میں اہم سنگ میل ہے۔