ججز ٹرانسفر کیس کا فیصلہ کتنے بجے سنایا جائے گا؟ عدالتی عملے نے آگاہ کردیا۔

سپریم کورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آئینی بنچ ججز ٹرانسفر کیس کا محفوظ فیصلہ 2 بجے سنائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مودی کو ایسا سبق ملنے والا ہے کہ دوبارہ جنگ کانام نہیں لے گا: مولانا عبدالغفور حیدری
کیس کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس محمد آصف، جسٹس خادم حسین سومرو کا اسلام آباد ہائیکورٹ ٹرانسفر ہوا تھا۔ تین ججز کی ٹرانسفر کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججوں نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور؛66ہزار بل آنے پر ڈیڑھ ماہ سے شہری اہلخانہ سمیت بغیر بجلی زندگی گزارنے پر مجبور، ماں جی کی دل خراش گفتگو
تمام درخواست گزار
ٹرانسفر اور سینیارٹی کے خلاف جسٹس محمد اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، اور جسٹس طارق جہانگیری نے بھی سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے والوں میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، ججز ٹرانسفر اور سینیارٹی کے خلاف بانی پی ٹی آئی و کراچی بار نے بھی درخواستیں دائر کی تھیں۔
فیصلے کا وقت
سپریم کورٹ آئینی بنچ نے آج فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو 2 بجے سنایا جائے گا۔