فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ٹرمپ کا ظہرانہ بڑا سنگِ میل ہے: خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان
ا سلام آ باد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں امریکی صدر ٹرمپ کا ظہرانہ ایک بڑا سنگِ میل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابقہ اہلیہ کی مالی حالت پر سشمیتا سین کے بھائی کا ردعمل سامنے آگیا
پاک امریکہ تعلقات میں نیا باب
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں امریکی صدر ٹرمپ کا ظہرانہ ایک بڑا سنگِ میل ہے۔ پاک امریکہ تعلقات میں ایسی گرم جوشی پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان پہلگام تحقیقات کے لیے تیار، بھارت نے ہمیشہ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا: احسن اقبال
عاصم منیر کا طے شدہ دورہ
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورے کا شیڈول پہلے سے طے شدہ تھا، خطے میں اور خطے سے باہر اس دورے کے خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: واہگہ بارڈر کے راستے مزید ۳۱۵ مسافربھارت روانہ، ۲۰۱ پاکستانی بھی وطن لوٹ آئے
بھارتی میڈیا کا ردعمل
بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کو چین سے 40 جے 35 لڑاکا طیارے ملنے کی خبر پر خواجہ آصف نے کہا کہ اگر بھارت اِن خبروں پر پریشان ہورہا ہے تو اُسے پریشان ہونے دیں، کوئی بھی ہتھیار حاصل کرنا ہمارا حق ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نئی نویلی دلہن نے ہنی مون پر شوہر کو قتل کردیا۔
کشمیر کا مسئلہ
وزیر دفاع نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اب دوطرفہ نہیں رہا، صدر ٹرمپ کی پیش کش کے بعد مزید اُجاگر ہو گیا ہے۔
فیلڈ مارشل کے وائٹ ہاؤس دورے کی تفصیلات
واضح رہے کہ بدھ کو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ امریکی صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں کیبنٹ روم میں ظہرانہ دیا۔ ملاقات کے بعد اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آج فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا۔ صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملنا ان کے لیے اعزاز ہے۔








