غزہ میں امداد کے لیے جمع افراد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 11 فلسطینی شہید
غزہ میں اسرائیلی فائرنگ
غزہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی فوج نے غزہ میں امداد کے لیے جمع ہونے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کردی۔
یہ بھی پڑھیں: تقویٰ اختیار کرنا ایمان والوں کی شان، تقویٰ کو اختیار کریں گے تو اللہ جنت عطا فرمائے گا، خطبہ حج
حملوں کے نتیجے میں جانی نقصان
نجی ٹی وی جیو نیوز نے برطانوی خبر رساں ادارے (بی بی سی) کے حوالے سے بتایا کہ امدادی کارکنوں اور طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز غزہ پر اسرائیلی فائرنگ اور حملوں میں کم از کم 33 افراد جان سے گئے جن میں 11 فلسطینی بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شیر افضل مروت کسی اور پارٹی کے ٹکٹ پر کونسلر کی سیٹ بھی نہیں جیت سکتے،پی ٹی آئی رہنما کا دعویٰ
حماس کا بیان
اس حوالے سے حماس کے زیر انتظام سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے ہزاروں افراد پر فائرنگ کی اور متعدد گولے داغے، یہ لوگ مرکزی صلاح الدین روڈ پر امداد کے لیے جمع تھے۔
مزید حملے اور اموات
اس کے علاوہ، اسرائیل نے شمالی اور جنوبی غزہ میں بھی حملے کیے جس کے نتیجے میں 19 افراد شہید ہوگئے۔ فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 140 افراد شہید ہوگئے۔








