کراچی: ریتی بجری سے بھرا ڈمپر گاڑی پر الٹ گیا، بچی سمیت خاتون جاں بحق

کراچی میں افسوسناک حادثہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈرگ روڈ کے قریب ریتی بجری سے لوڈ ڈمپر ویگو گاڑی پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار بچی اور ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: گنڈاپور کی جذباتی تقریر کا خواجہ آصف نے جواب دے دیا
حادثے کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ راشد منہاس روڈ پر ڈرگ روڈ کے قریب رات 3 بجے انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ریتی بجری سے لوڈ ڈمپر ایک ویگو گاڑی پر الٹ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا، بھارت میں موجود پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم
پولیس کی کارروائی
پولیس نے بتایا کہ گاڑی میں 2 خواتین اور ایک بچی سوار تھی جو ڈمپر الٹنے سے دب گئیں، جب کہ ویگو گاڑی چلانے والا ڈرائیور معجزانہ طور پر بچ کر نکل گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پاک آرمی، پولیس اور ریسکیو کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے، 4 مشینوں کی مدد سے 3 سے زائد گھنٹے کے بعد گاڑی کو ڈمپر کے نیچے سے نکال لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: برٹنی سپیئرز کو پرواز کے دوران سگریٹ اور شراب نوشی کرتے ہوئے پکڑا گیا
جاں بحق اور زخمی افراد کی شناخت
پولیس نے مزید بتایا کہ جاں بحق خاتون کی شناخت 48 سالہ شاہینہ، بچی کی شناخت 10 سالہ عائشہ کے نام سے ہوئی۔ حادثے میں ایک خاتون زخمی بھی ہوئی جن کی شناخت 30 سالہ انعم کے نام سے ہوئی، جب کہ ڈمپر ڈرائیور فرار ہوگیا۔
غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ
فلاحی ادارے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈمپروں کی ریس کے دوران ایک ڈمپر گاڑی پر الٹ گیا۔