بلاول بھٹو نے مشکل وقت میں پاکستان کی دنیا میں نمائندگی کی: آصفہ بھٹو

آصفہ بھٹو زرداری کی اہم گفتگو
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) - پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے مشکل وقت میں پاکستان کی دنیا میں نمائندگی کی۔
یہ بھی پڑھیں: آبادی کا بوجھ ملکی وسائل کے لیے بڑا خطرہ بن سکتا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز
ملک کی افواج کو خراج تحسین
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے میں اپنی افواج کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں جو ہمارے وطن کا دفاع کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ ؛قومی کرکٹر حسن علی کی والدہ کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا
مشکل وقت میں عزم کی ضرورت
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے مشکل وقت میں پاکستان کی دنیا میں نمائندگی کی، دوبارہ مشکل وقت آیا تو پاکستان کی ہر عورت، بچہ اور جواں پاکستان کے لئے لڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اقتصادی کونسل نے معاشی اہداف اور ترقیاتی پلان کی منظوری دیدی
تعلیم کی اہمیت
ہمیں تعلیم کو ترجیح دینی چاہیے، تعلیم کے لئے زیادہ فنڈ رکھنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: نائجیریا میں 3 منزلہ عمارت گر گئی، 7 افراد جاں بحق
بجلی کی کمی اور عوام کی مشکلات
ان کا کہنا تھا کہ شرم کی بات ہے کہ 2025 میں بہت سے لوگ بجلی سے محروم ہیں، ہمارے علاقوں میں 15 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے، غریب اور مزدور کے لئے مزید مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں۔ ہمیں تنہا اور پسے ہوئے طبقے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
عوامی خدمت کی سیاست
آصفہ بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور ہمیشہ کمزور طبقوں کی آواز بلند کرتی رہے گی۔