ایران نے اب تک کتنے بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا؟ اسرائیلی فوج نے تعداد جاری کر دی
اسرائیلی دفاعی افواج کے اعداد و شمار
تل ابیب (ویب ڈیسک) اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ایران نے جمعہ کو شروع ہونے والے تنازع کے بعد سے اب تک اسرائیل پر 400 سے زائد بیلسٹک میزائل اور تقریباً ایک ہزار ڈرونز سے جوابی کارروائی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت میں ساری بات صدر کے اختیار پر ہو رہی ہے، صدر کے اختیار سے پہلے کے عمل پر کسی نے بات نہیں کی، آئینی بنچ
جانی نقصان کا جائزہ
ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ بیلسٹک میزائلوں میں سے صرف 20 سے کچھ زیادہ اسرائیل کے شہری علاقوں پر گرے، جن کے نتیجے میں جانی نقصان اور وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی، اسرائیل میں 24 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطین میں موت کا رقص جاری، پاکستانی سفیر نے اقوام متحدہ میں حقائق بے نقاب کر دیے
فوجی حکام کی توقعات
فوجی حکام کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد کافی کم ہے جتنی آئی ڈی ایف نے ایران کے خلاف کارروائی کی منصوبہ بندی کرتے وقت توقع کی تھی۔
ڈرونز پر تبصرہ
مزید بتایا گیا ہے کہ ایک ہزار ڈرونز میں سے 200 سے کم اسرائیل کی سرحدوں تک پہنچے اور اسرائیلی فضائی حدود میں داخل ہوئے، تاہم ان میں سے کوئی بھی اسرائیل سے ٹکرایا نہیں، تمام ڈرونز یا تو اسرائیلی فضائیہ اور بحریہ نے تباہ کر دیے یا وہ اسرائیل تک پہنچنے سے پہلے ہی گر گئے۔








