ایران امریکہ کے ساتھ مذاکرات پر رضا مند ہو گیا ہے اور ۔۔‘‘ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

تہران مذاکرات کے لیے تیار
تہران (ویب ڈیسک) ایرانی وزارت خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ تہران جنگ بندی کے لیے امریکا کے ساتھ مذاکرات پر آمادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مذاکرات ہو رہے ہیں کس سے ہو رہے ہیں یہ تو پارٹیاں بتا سکتی ہیں:شیخ رشید
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی وزارت خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات پر آمادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا کریک ڈاؤن، 1500 کشمیری گرفتار
سوشل میڈیا پر بیان
By now, the whole world should know that:
(1) Iran solely acts in self-defense. Even in the face of the most outrageous aggression against our people, Iran has so far only retaliated against the Israeli regime and not those who are aiding and abetting it. Just like Netanyahu… pic.twitter.com/cEUCaLHpAL
— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) June 18, 2025
یہ بھی پڑھیں: حج پر جانے کے خواہشمند افراد کب تک درخواست جمع کروا سکتے ہیں؟ اعلان ہو گیا
ایران کے وزیر خارجہ کی تیاریاں
رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کر کے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔
تاہم، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے عوامی طور پر امریکا سے مذاکرات کی مخالفت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ کا اجلاس ملتوی ، آج سہ پہر کتنے بجے ہو گا ؟ جانیے
ایران کے دفاعی اقدامات
دوسری جانب، امریکی نیوز چینل ’سی این این‘ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کے تمام اقدامات خالصتاً اپنے دفاع میں کیے جا رہے ہیں، اور اس کے باوجود ایران سفارتی عمل کے لیے پُرعزم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چارسدہ میں تعینات لیڈی پولیس اہلکار کو پشاور میں قتل کردیا گیا
وزیر خارجہ کا ٹوئیٹر بیان
وزیر خارجہ نے اپنے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر لکھا ’ہماری عوام کے خلاف شدید ترین جارحیت کے باوجود ایران نے اب تک صرف صہیونی ریاست کے خلاف جوابی کارروائی کی ہے اور ان معاونت کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی‘۔
یہ بھی پڑھیں: بہت جلد آئینی عدالتیں بننے جارہی ہیں، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی
اسرائیلی وزیراعظم پر الزام
عراقچی نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر الزام لگایا کہ وہ ’اس جنگ کو چھیڑ کر سفارتکاری کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہڑتال اور دھرنا شوق سے کریں لیکن عوامی مفاد پر سمجھوتا نہیں ہوگا: وزیر اعلیٰ بلوچستان
عالمی برادری کی توجہ
انہوں نے عالمی برادری کو خبردار کیا کہ وہ اسرائیل کے ذریعے تنازع کو وسعت دینے کی کوششوں سے محتاط رہیں، ایران دفاع کا حق فخر اور بہادری سے استعمال کرتا رہے گا۔
ایران کے جوہری ہتھیاروں کی پوزیشن
ان کا کہنا تھا کہ ایران نے عملی طور پر ثابت کر دیا ہے جو وہ ہمیشہ سے اعلانیہ کہتا آیا ہے کہ ہم نے کبھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی اور نہ کبھی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ حقیقت اگر اس کے برعکس ہوتی تو ہمیں ان غیر انسانی ہتھیاروں کی تیاری کے لیے اس سے بہتر بہانہ اور کیا چاہیے تھا، جتنا کہ اس وقت خطے کی واحد جوہری طاقت کی طرف سے ہونے والی جارحیت ہے؟