آئی ایم ایف شرط پر بجلی بلوں میں اضافی سرچارج عائد کرنے کی منظوری
بجلی بلوں میں اضافی سرچارج کی منظوری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی ایم ایف کی شرط پر بجلی بلوں میں اضافی سرچارج عائد کرنے کی منظوری دیدی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: میں ایسا ہی تھا۔کھرا، سچا اور کچھ اکھڑ، کچھ بیوقوف،لفافہ دینے کی کوشش میں خوب بے عزتی کرائی”تمھیں کوئی غلط فہمی ہے کہ یہ سب کچھ پیسے کیلئے تھا“
وزارت توانائی کی بریفنگ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سرچارج کے معاملے پر وزارت توانائی حکام کی جانب سے سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دی گئی۔ وزارت توانائی حکام نے کہا کہ اس وقت 3 روپے سے 23 روپے تک سرچارج عائد ہے، جبکہ کم سے کم سرچارج 2 روپے 83 پیسے عائد ہے۔ سرچارج عائد کرنے کے لئے کیپ کو ختم کیا جا رہا ہے۔
گردشی قرض کا معاملہ
حکام نے بتایا کہ گردشی قرض ختم کرنے کے لئے 1.27 ٹریلین قرض لیا گیا ہے۔ قرض کی واپسی کے لئے عوام سے اضافی رقم وصول کی جائے گی۔ سینیٹ کمیٹی خزانہ نے سرچارج عائد کرنے کی تجویز متفقہ طور پر منظور کی۔








