کراچی: خاتون کو قتل کرکے لاش سمندر میں پھینکنے والا مفرور ملزم گرفتار
کراچی میں خاتون کے قتل کا کیس
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کیماڑی پولیس نے خاتون کو قتل کرکے لاش سمندر میں پھینکنے والے مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا تجاوزات کو مستقل بنیادوں پر ختم کرنے کا حکم
واقعے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن کیماڑی، اظہر جاوید نے بتایا کہ سال 2022 میں خاتون نصیب زرینہ گھر سے سودا لینے نکلی تھی اور لاپتا ہوگئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ہر طالبعلم کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ، ہر گاؤں میں انٹرنیٹ اور ہر ادارے میں ای فائلنگ سسٹم مشن ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
لاش کی برآمدگی
ایس ایس پی نے بتایا کہ خاتون کی لاش دوسرے روز بابا بھٹ جزیرہ کے پاس سمندر سے ملی تھی۔ خاتون کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ بعد ازاں، تفتیشی ٹیم تھانہ ڈاکس نے ملوث ملزمان کا سراغ لگایا اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، جبکہ دوسرا ملزم رحمان بلال بیرون ملک فرار ہوگیا۔
ملزم کی گرفتاری
انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم رحمان کو بیرون ملک سے واپس آنے پر تکنیکی و انٹیلیجنس بنیادوں پر اس کے گھر سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔








