بابراعظم 2 دن کی ٹریننگ کے بعد سکلز کیمپ چھوڑ کر کہاں چلے گا؟ حیران کن انکشاف
بابراعظم کا اسکلز کیمپ چھوڑنا
لاہور (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم محض 2 دن کی ٹریننگ کے بعد اسکلز کیمپ چھوڑ کر چلے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے مزید بارش کی پیشگوئی
بیرون ملک روانگی کی وجہ
میڈیا رپورٹس کے مطابق، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور کیمپ انتظامیہ کو بتا کر بابراعظم پہلے سے طے شدہ کمٹ منٹ کی وجہ سے بیرون ملک روانہ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: سوزوکی نے آلٹو کا نیا ماڈل متعارف کروا دیا، قیمت کتنی ہے؟ جانئے
کیمپ کے کھلاڑی
بابراعظم اسکلز ڈیولپمنٹ کیمپ کے پہلے مرحلے کے کھلاڑیوں میں شامل تھے۔ ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں ابرار احمد، احمد دانیال، حسن نواز، معاذ صداقت، محمد عباس آفریدی، عامر جمال، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان مرزا اور سفیان مقیم شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی سینٹرل کمانڈ نے KC-135 ری فیولنگ طیارے کو عراق میں حادثے اور تمام عملے کی ہلاکت کی تصدیق کر دی
ناقدین کی رائے
دوسری جانب، اسکلز کیمپ سے محض 2 روز کی ٹریننگ کے بعد بابراعظم کی روانگی پر ناقدین سوال اٹھا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ محض دو روز کے دوران اسٹار بیٹر نے کون سی ٹریننگ حاصل کر لی ہے کہ ان کے اسکلز بہتر ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر تنقید
ایک صارف نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے ٹوئٹر پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بابراعظم اپنی ناقص فارم پر اس طرح کا انداز اپنار ہے ہیں۔ اگر وہ فارم میں ہوتے تو شاید کیمپ کا حصہ بننا بھی گوارا نہ کرتے۔








