نیشنز ہاکی کپ؛ سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیم کے پلئیرز کے ساتھ کیا سلوک کیا جارہا ہے؟ افسوسناک انکشاف
پاکستانی ہاکی ٹیم کی مشکلات
کوالا لمپور (ویب ڈیسک) نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی پاکستانی ٹیم کے پلئیرز تاحال یومیہ الاؤنس سے محروم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کانگریس رہنما چرن جیت سنگھ چنی نے بالاکوٹ سرجیکل سٹرائیکس کے ثبوت طلب کرلئے
پاکستان ہاکی فیڈریشن کی خاموشی
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ملائیشیا میں جاری نیشنز ہاکی کپ میں شریک پاکستانی ٹیم کے پلئیرز کو 10 روز کا ایک دن کا بھی یومیہ الاؤنس ادا نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی
ایونٹ کی کارکردگی
ایونٹ میں پاکستان نے میزبان ملائیشیا کے ساتھ میچ ڈرا کیا، جاپان کو شکست دی جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں گرین شرٹس کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: اب بہت ہوگیا، ملک میں سیاسی سیز فائر ہونا چاہئے: چیئرمین پی ٹی آئی کا مطالبہ
سیمی فائنل کی کامیابی
تاہم اس کے باوجود قومی ٹیم نے ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی کو ممکن بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹر حسن نواز کے گھر بیٹے کی پیدائش
فائنل تک رسائی کا موقع
اگر گرین شرٹس ایونٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو انہیں ہاکی پرو لیگ کھیلنے کا سنہری موقع مل جائے گا.
سوشل میڈیا پر تنقید
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کو کھلاڑیوں کے ساتھ ناروا سلوک پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے.








