ایران میں موجود چینی شہری اب کہاں ہیں؟ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے اہم بیان جاری کر دیا

چین کی وزارت خارجہ کا بیان
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جی آکون نے کہا ہے کہ ایران میں موجود چینی شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے اور اسرائیل سے بھی متعدد چینی شہریوں کو منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف امریکی گلوکار جے زی پر 13 سالہ لڑکی کے ساتھ ریپ کا الزام، متاثرہ نے بلیک میلنگ کا دعویٰ کیا
ایران سے انخلا کی معلومات
سرکاری خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان گوجی آکون نے کہا کہ چین کی وزارت خارجہ ایران میں چینی سفارت خانے اور قونصل خانوں کی ہم آہنگی اور متعلقہ ہمسایہ ممالک کی فعال معاونت و حمایت سے 791 چینی شہریوں کو ایران سے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں خاتون نے آشنا کے ساتھ مل کر بیٹی کو قتل کردیا
جاری انخلا کی کارروائیاں
انہوں نے بتایا کہ مزید ایک ہزار سے زائد افراد کا انخلا جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوشکی میں آئل ٹینکرحادثے کا ایک اور زخمی چل بسا، ہلاکتوں کی تعداد 34 ہوگئی
ہمسایہ ممالک کی مدد
گو جی آکون نے کہا کہ آذربائیجان اور ترکمانستان جیسے ہمسایہ ممالک میں چینی سفارت خانوں اور قونصل خانوں نے بارڈر چیک پوائنٹس پر چینی شہریوں کی مدد کے لیے ٹیمیں روانہ کی ہیں جو ان کی سرحد پار کرنے، عارضی قیام اور چین واپسی میں معاونت فراہم کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چین پاکستان کو بلوچ علیحدگی پسندوں سے نمٹنے کے لیے کیسے مدد فراہم کر رہا ہے؟ جانیے
اسرائیل سے انخلا
ان کا کہنا تھا کہ متعدد چینی شہریوں کو اسرائیل سے بھی محفوظ طریقے سے منتقل کر لیا گیا ہے اور ہم متعلقہ ممالک کی بھرپور حمایت اور مدد پر ان کے شکر گزار ہیں۔
آئندہ کا لائحہ عمل
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہماری وزارت اور متعلقہ سفارت خانے اور قونصل خانے چینی شہریوں کے انخلا میں بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔