میری ساری توجہ لوگوں کو مفت علاج کی فراہمی پر مرکوز ہے: مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب کی صحت کے شعبے میں بہتری کی یقین دہانی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بہتری آ رہی ہے، میری ساری توجہ لوگوں کو مفت علاج کی فراہمی پر مرکوز ہے، کلینک آن ویلز صوبے کے تمام اضلاع اور اربن ایریاز میں جانے کیلئے تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مُعروف ٹک ٹاکر رجب بٹ کے قریبی دوستوں کی نازیبا ویڈیوز لیک ہو گئیں
کلینک آن ویلز کا افتتاح
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے شعبہ صحت میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کلینک آن ویلز کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کر دیا، انہوں نے کلینک آن ویلز منصوبے کا معائنہ کیا اور ڈاکٹرز کو نئی گاڑیوں کی چابیاں دیں۔
یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر سیف نے علی امین کی ‘گمشدگی’ کو حکمت عملی قرار دیا
مفت علاج کی فراہمی
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ میری ساری توجہ لوگوں کو مفت علاج فراہم کرنے پر مرکوز ہے، کینسر، ہیپاٹائٹس اور دل کے مریضوں کو ادویات گھروں تک پہنچائی جا رہی ہیں، یہ کلینکس اب پنجاب کے تمام اضلاع اور اربن ایریاز میں دستیاب ہوں گے، میرا خواب "لوگوں کا حق ان کی دہلیز تک پہنچانا" عملی صورت اختیار کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کا حفاظتی ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع
وزیر صحت اور ٹیم کی تعریف
وزیر صحت عمران نذیر، سیکرٹری ہیلتھ اور پرائمری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی تعریف کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ان کی ٹیم کے بغیر یہ کامیابی ممکن نہ تھی، کچھ ماہ قبل 245 کلینک آن ویلز کی گاڑیاں تھیں، جو اب بڑھ چکی ہیں اور یہ گاڑیاں گلی محلوں تک بآسانی پہنچ جاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت نے پی آئی اے کی خریداری کیلئے ہرحد تک جانے کا اعلان کردیا
موبائل کلینکس کی خدمات
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ یہ موبائل کلینکس مکمل ایئرکنڈیشنڈ اور ایک چلتا پھرتا آپریشن تھیٹر ہیں، صرف پچھلے ایک سال میں ان کلینکس کے ذریعے ایک کروڑ افراد کا علاج کیا گیا ہے اور روزانہ 45 ہزار سے زائد افراد مستفید ہو رہے ہیں، میو ہسپتال میں علاج کی بہترین سہولیات میسر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 1965ء کی جنگ کے ہیرو میجر عزیز بھٹی کا آج 60 واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے
ماضی کی مشکلات اور حکومت کی کوششیں
انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں کام نواز شریف اور شہباز شریف کے دور میں ہوا، پھر ایک ایسا دور آیا جب عوام کو بنیادی طبی سہولیات بھی میسر نہ تھیں، گزشتہ 4 سال میں عوام رل گئے، ان کا پرسان حال نہیں تھا، کوشش ہے عوام کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدام کر سکوں۔
مستقبل کی منصوبہ بندی
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں اب مفت ادویات فراہم کی جائیں گی، جس کیلئے حکومت نے 100 ارب روپے کا فنڈ مختص کیا ہے، آہستہ آہستہ سرکاری ہسپتالوں میں بہتری آ رہی ہے، کلینک آن ویلز کا دائرہ کار بھی مزید وسیع کیا جائے گا تاکہ ہر شہری کو اس کی دہلیز پر علاج کی سہولت میسر ہو۔








