کراچی: پولیس نے غیرقانونی پیٹرول و ڈیزل کی فروخت ناکام بنا دی
کراچی پولیس کی کارروائی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی پولیس نے شہر قائد میں غیرقانونی پیٹرول و ڈیزل کی فروخت ناکام بنا دی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں 37087 مجالس، 9825 جلوسوں کی مانیٹرنگ، 1421 ذاکرین و مقررین کی ضلع بندی، 809 کی زباں بندی کے احکامات جاری
چھاپہ مارنے کی تفصیلات
نجی ٹی وی ’’دنیا نیوز‘‘ نے پولیس حکام کے حوالے سے بتایا کہ شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر غیر قانونی پیٹرول و ڈیزل فروخت کرنے والے اڈے پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران 250 لیٹر سے زائد ڈیزل و پیٹرول سمیت دیگر متعلقہ اشیاء برآمد کر کے قبضے میں لے لی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے ڈبلیو ٹی او کی چودھویں وزارتی کانفرنس میں حاصل ہونیوالی پیش رفت پر تفصیلات شیئر کر دیں
ملزمان کی فراری
حکام کا کہنا ہے کہ دوران کارروائی ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ ملزمان علاقے میں غیر قانونی طور پر پیٹرول و ڈیزل کی خرید و فروخت میں ملوث تھے۔
کارروائی کے نتائج
پولیس کے مطابق فرار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔








