خصوصی اقتصادی زونز اور ٹیکنالوجی زونز کے لیے ٹیکس مراعات ختم کرنے کا فیصلہ

اقتصادی زونز کیلئے ٹیکس مراعات کا خاتمہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) خصوصی اقتصادی زونز اور ٹیکنالوجی زونز کے لئے ٹیکس مراعات ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: دو نہریں سندھ، دو پنجاب اور ایک بلوچستان میں بننی ہے: معین وٹو کا انکشاف
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس
نجی ٹی وی سماء کے مطابق جمعرات کے روز سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا، جہاں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے خصوصی اقتصادی زونز اور ٹیکنالوجی زونز کے حوالے سے بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں 23 ستمبر کو قومی دن پر عام تعطیل اور شایان شان جشن منانے کا اعلان
آئی ایم ایف معاہدہ اور مراعات کا خاتمہ
ایف بی آر نے کمیٹی کو بتایا کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) معاہدے کے مطابق 2035 تک تمام مراعات ختم کر دی جائیں گی اور طے ہوا ہے کہ مستقبل میں کسی خصوصی اقتصادی زون کو ٹیکس چھوٹ نہیں دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: نئی شرائط سے بھکاریوں، غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام ہوگی، وفاقی وزیر داخلہ
چیئرمین ایف بی آر کا بیان
اجلاس کے دوران چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ اس حوالے سے ہمارے اختیار میں کچھ نہیں ہے اور ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔ راشد محمود لنگڑیال نے مزید بتایا کہ مختلف شعبوں کے لئے ٹیکس چھوٹ اور رعایتی ٹیکس ریٹ ختم کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملوں میں فلسطینی بچوں کے زندہ جلنے کے مناظر، اقوام متحدہ کی نمائندہ رو پڑیں
سینیٹر انوشہ رحمان کی تنقید
اجلاس کے دوران سینیٹر انوشہ رحمان نے سوال اٹھایا کہ ایک ادارہ صرف 12 افراد کا ہے اور اس کے پاس 13 ارب روپے موجود ہیں، لیکن 12 افراد کے اینڈر میں اتنی بڑی رقم کیسے آ سکتی ہے؟
یہ بھی پڑھیں: نوشکی: سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ، ایک ہلاک
حکومتی موقف
حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ ان اداروں میں نادرا، سی ڈی اے اور کراچی پورٹ بھی شامل ہیں۔ انوشہ رحمان نے مزید کہا کہ کیوں نہ ان اداروں کو اپنے پیسے انویسٹ کرنے کے اختیارات دے دیے جائیں؟
یہ بھی پڑھیں: سارک کو مزید فعال بنانا ہوگا: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ڈھاکہ میں عشائیہ سے خطاب، کاروباری شخصیات اور صحافیوں سے گفتگو
چیرمین کمیٹی کی تشویش
چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ان خود مختار اداروں میں سے کسی نے بھی کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا۔ حکام نے بتایا کہ گزشتہ دو سال کے دوران نادرا نے 8 ارب روپے کا ٹیکس ادا کیا۔
وزیر خزانہ کا جواب
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ قوانین کے لئے کمیٹی کی طرف سے کوئی ترامیم بنا کر دی جائیں، ہم اس پر غور وخوض کر کے کل سیکرٹری خزانہ کے ساتھ آئیں گے۔