فلم شوٹنگ سے قبل جنات نے دھکا دے کر زخمی کردیا تھا : ثمینہ پیرزادہ
ثمینہ پیرزادہ کی دلچسپ کہانی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) حال ہی میں ہارر فلم ’دیمک‘ میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والی سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے انکشاف کیا ہے کہ مذکورہ فلم کی شوٹنگ سے قبل جنات نے انہیں دھکا دے کر زخمی کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے فضائی معیار میں نمایاں بہتری، ابھی بہت کام باقی ہے، عوام کو ساتھ دینا ہوگا: وزیر اعلیٰ مریم نواز
فلم ’دیمک‘ کا کردار
ڈان کے مطابق ’دیمک‘ کو عید الاضحیٰ پر ریلیز کیا گیا تھا، جس میں ثمینہ پیرزادہ نے فیصل قریشی کی والدہ اور سونیا حسین کی ساس کا کردار ادا کیا تھا اور انہیں ایک ایسی خاتون کے روپ میں دکھایا گیا تھا، جن پر مبینہ طور پر جنات کا سایہ ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ دیا مرزا نے فلم میں ’ریپ سین‘ سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا
ایڈونچر کے دوران حادثہ
فلم میں ثمینہ پیرزادہ نے شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے اور شائقین نے ان کی تعریفیں بھی کیں۔ اب انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ جنات کی کہانی پر بنائی گئی فلم کی شوٹنگ سے قبل ہی جنات نے انہیں دھکا دے کر زخمی کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Peshawar High Court Grants Transit Bail to Ali Amin Gandapur in Two Cases
مذاق رات میں تجربات کا اشتراک
ثمینہ پیرزادہ حال ہی میں مزاحیہ شو’مذاق رات‘ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے کیریئر سمیت فلموں میں واپسی اور ’دیمک‘ کی کہانی اور شوٹنگ کی یادوں پر بھی بات کی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ دیمک کی شوٹنگ سے قبل ہی وہ گھر میں ہی تھیں کہ اچانک ان پر ان دیکھی طاقت یعنی جنات نے حملہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: قیدیوں کی جانب سے وزیر قانون کو دھمکیاں ملنے کا معاملہ، وکلاءنے کل ہڑتال کا اعلان کردیا
حادثے کی تفصیلات
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے گھر کے پچھلے گارڈن میں رات کو بند لائٹ دیکھی تو کسی کو آواز دینے کے بجائے وہ خود لائٹ چلانے گئیں، جہاں ان کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔ اداکارہ کے مطابق وہ لائٹ چلانے کے بعد واپس آ رہی تھیں کہ اچانک پیچھے سے کسی نے انہیں زوردار دھکا دیا اور وہ کافی دور جاکر گریں۔
یہ بھی پڑھیں: کوپ 29، ہم نے مانا کہ تغافل نہ کرو گے لیکن…
چوٹیں اور شوٹنگ کا عزم
ان کا کہنا تھا کہ دور جاکر گرنے سے انہیں شدید چوٹیں لگیں، ان کے گھٹنے چھیل گئے، انہیں کمر، ہاتھ اور چہرے پر بھی چوٹیں لگیں۔ ثمینہ پیرزادہ نے بتایا کہ چوٹیں لگنے کے بعد اگلے ہی دن وہ پٹیاں کروانے کے بعد زخمی حالت میں ہی ’دیمک‘ کی شوٹنگ کرنے چلی گئیں۔
جنات کا چیلنج
انہوں نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ انہیں جنات پر بنائی جانے والی فلم کی شوٹنگ سے قبل جنات نے آکر دھکا دیا اور کہا کہ ہم دیکھتے ہیں آپ کیسے ہمارے اوپر بننے والی فلم میں کام کرتی ہیں؟








