ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس دو دن بعد شروع ہوگا
او آئی سی وزرائے خارجہ کا خصوصی اجلاس
جدہ (محمد اکرم اسد) ہفتہ ۲۱ جون کی سہ پہر کو ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں او آئی سی وزرائے خارجہ کا خصوصی اجلاس ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا اور تاجکستان میں حملوں کی ذمہ دار افغان حکومت ہے، پاکستان اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا، دفتر خارجہ
افتتاحی اجلاس کی تقریر
افتتاحی اجلاس سے ترکی کے صدر طیب اردوان خطاب کریں گے۔ سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، او آئی سی کے سیکریٹری جنرل طہ ابراہیم حسین و دیگر بھی افتتاحی اجلاس سے خطاب کرینگے۔
یہ بھی پڑھیں: موسم سرما کے آتے ہی چائے کی درآمد میں بڑا اضافہ
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی شرکت
او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل استنبول پہنچیں گے۔ او آئی سی میں پاکستان کے مستقل مندوب سید فواد شیر و ترکئیے کے پاکستانی سفارت کار ان کا استقبال کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے ایک ارب 72 کروڑ ڈالر دیگر ممالک کو بھیج دیئے گئے، منافع کا اخراج دگنا
پاکستان کا موقف
اسحاق ڈار اجلاس میں ایران پر حملوں سے متعلق پاکستانی موقف بیان کرینگے۔ ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی سے اسحاق ڈار کی ملاقات بھی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون اپنے عاشق کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑی گئی، شوہر نے اسی سے شادی کروادی
دیگر ملاقاتیں
اس کے علاوہ سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان، بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ توحید حسن، آذربائیجان، ترکی، ملائشیا، مصر، کویت و دیگر سے ملاقاتیں کرینگے جو طے ہیں۔
کشمیر پر رابطہ گروپ کا اجلاس
او آئی سی رابطہ گروپ برائے کشمیر کا اجلاس اتوار ۲۲ جون کو ہوگا۔








