سائلین کی داد رسی نہ ہونے پر متعلقہ ایس ایچ او کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی،ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری میں وارننگ
کھلی کچہری کا انعقاد
لاہور (نمائندہ خصوصی زین بابو) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل فرداً فرداً سن کر واضح الفاظ میں کہا کہ تھانہ کی سطح پر سائلین کی داد رسی نہ ہونے پر متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سفیر فیصل نیاز ترمذی کی وزیر برائے خارجہ تجارت ڈاکٹر تھانی بن احمد الزیودی سے ملاقات
شکایات کا ڈیٹا جمع کرنے کی ہدایت
انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ ایسے سائلین کا ڈیٹا مرتب کیا جائے جو بار بار شکایات کے باوجود حل نہ ہونے والے مسائل کے باعث کچہری میں آتے ہیں۔ اس موقع پر تمام متعلقہ ایس پی اور ایس ایچ اوز ویڈیو لنک کے ذریعے کھلی کچہری میں موجود رہے۔ فیصل کامران نے پولیس فورم کے غلط استعمال پر بھی واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹی درخواست دینے والے افراد کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان اکرم راجہ کی ہسپتال میں شاہ محمود قریشی کی عیادت اور اہم ملاقات
شہریوں کی شمولیت
کھلی کچہری کے دوران ایک بزرگ خاتون نے شکایت کی کہ اس کا بیٹا وراثتی جائیداد پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، اور اسے دھمکیاں دیتا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او وحدت کالونی کو فوری قانونی مدد فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی۔
یہ بھی پڑھیں: اہل خانہ سے 40 لاکھ کی وصولی، سی سی ڈی انسپکٹر تاجر کی اغوا واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا
لین دین کے معاملات کی انکوائری
اے ایس پی ماڈل ٹاؤن اور متعلقہ تھانوں ساندہ، شیراکوٹ، ملت پارک، اور شادباغ کے ایس ایچ اوز کو مختلف لین دین کے معاملات کی انکوائری کے لیے مارک کر دیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے شہریوں کو تنبیہ کی کہ نوسربازوں اور فراڈیوں سے ہوشیار رہیں، اور ہر قسم کے مالی لین دین میں تحریری معاہدہ اور دستاویزی ثبوت کو یقینی بنائیں۔
انصاف کی فراہمی
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے مزید کہا کہ عدالتی احکامات پر من و عن عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، اور کسی بھی فریق سے ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوام کو پولیس افسران تک بغیر سفارش کے براہ راست رسائی دی جائے گی تاکہ انصاف کا عمل تیز اور شفاف ہو۔








