ایران اور اسرائیل کی جنگ کے دوران امریکہ اور ایران کے خفیہ رابطے، رائٹرز کا دعویٰ
ایران اور امریکہ کے درمیان خفیہ رابطے
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) مشرقِ وسطیٰ میں جاری ایران اور اسرائیل تنازع کے دوران ایران اور امریکہ کے درمیان پسِ پردہ سفارتی رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گدھے کے گوشت کی سپلائی کہاں کہاں اور کس کس کو ہوئی، تحقیقات جاری ہے،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد
فون کالز کا سلسلہ
امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان گزشتہ چند روز میں متعدد فون کالز ہو چکی ہیں جن کا مقصد خطے میں بگڑتی صورتحال کے تناظر میں سفارتی راستہ تلاش کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی 26ویں آئینی ترمیم منظور
دونوں ممالک کا خاموشی اختیار کرنا
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اگرچہ دونوں ممالک نے اس حوالے سے کسی باضابطہ تبصرے سے گریز کیا ہے، تاہم یہ بات طے ہے کہ یہ رابطے جنگ کے آغاز کے بعد پہلا عملی سفارتی قدم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 53 کروڑ کے فراڈ کیس کا حتمی چالان جمع، نادیہ کے شوہر عاطف خان سمیت 6 افراد ملزم نامزد
مذاکرات کی شرائط
ایران نے واضح کر دیا ہے کہ وہ صرف اس صورت میں مذاکرات میں شامل ہوگا جب اسرائیل ایران پر بمباری بند کرے گا۔ دوسری جانب امریکہ نے تہران پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر یورینیم افزودگی کا عمل ترک کرے، جسے واشنگٹن "ناقابلِ قبول" قرار دیتا ہے۔
مشترکہ یورینیم افزودگی کنسورشیم کی تجویز
مذاکرات کے دوران ایک امریکی تجویز پر بھی مختصر بات چیت ہوئی جس کے مطابق خطے میں ایک مشترکہ یورینیم افزودگی کنسورشیم قائم کیا جائے جو کہ ایران سے باہر کام کرے گا، تاہم ایرانی حکام نے اس منصوبے کو تاحال قبول نہیں کیا۔








