ایرانی حملوں کا خوف، اِدھر سائرن بجے، اُدھر اسرائیلی اینکرز نشریات چھوڑ کر بھاگ گئے

ایرانی حملوں کا خوف
تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی حملوں کے خوف میں، سائرن بجتے ہی اسرائیلی اینکرز نشرات چھوڑ کر بھاگ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: فائر فائٹرز آزمائش کی گھڑی میں روشنی بن کر سامنے آتے ہیں: وزیر اعلیٰ پنجاب
سائرن کی آواز اور اس کا اثر
''جیو نیوز'' کے مطابق، ایرانی میزائل حملوں کے خوف نے اسرائیلی اینکرز کو پریشان کردیا، جیسے ہی براہ راست نشریات کے دوران سائرن بجا، خوف طاری ہوگیا اور مہمانوں سمیت سٹوڈیو سے دوڑ لگا دی۔
یہ بھی پڑھیں: لائیوسٹاک کارڈ کی رجسٹریشن شروع، 15 دسمبر سے فنکشنل ہوگا، 80 ہزار فارمرز مستفید ہوں گے، 2 لاکھ 70 ہزار روپے تک بلا سود قرض ملے گا۔
ایران کے سرکاری ٹی وی پر جرأت مندی
اس کے برعکس چند روز قبل ایران کے سرکاری ٹی وی پر اسرائیلی حملے کے دوران اینکر سحر امامی نے کمال جرات کا مظاہرہ کیا، فوراً اسٹوڈیو واپس آئیں اور نشریات کا سلسلہ شروع کردیا۔
اسرائیلی حملے کا اثر
چند روز قبل ایران کے سرکاری ٹی وی کو اسرائیل نے نشانہ بنایا تھا، اس حملے کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا تھا، جس کی وجہ سے نشریات رک گئی تھیں۔