سینئر ٹی وی اداکارہ عائشہ خان انتقال کر گئیں
عائشہ خان کا انتقال
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹیلی ویژن کی سینئر اداکارہ عائشہ خان انتقال کر گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: باغ میدان میں خوارج کی ایک اور بزدلانہ کارروائی، احتجاجی شہریوں پر پہاڑوں سے فائرنگ، تین افراد شہید، نو زخمی
انتقال کی تفصیلات
’’جنگ‘ کے مطابق مرحومہ کی دوست تہمینہ خالد کے مطابق عائشہ خان کا 5 روز قبل کراچی میں انتقال ہوا ہے۔ انتقال کے وقت اداکارہ عائشہ خان کی عمر 77 برس تھی۔
یہ بھی پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم میں قومی مفاد کے ایشوز ہیں، کسی کے فائدے یا نقصان کی بات نہیں‘ بیرسٹر عقیل
اداکاری کی شاندار تاریخ
عائشہ خان نے کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کے مشہور ڈراموں میں ’’افشاں، عروسہ، فیملی 93‘‘ اور ’’مہندی‘‘ شامل ہیں۔
خاندانی پس منظر
یاد رہے کہ عائشہ خان اداکارہ خالدہ ریاست کی بڑی بہن تھیں۔








