پاکستان دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں صفِ اول پر رہا ہے: فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بیان
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف عالمی جنگ میں صفِ اول پر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا علی الصبح اسرائیل پر 5 واں بڑا میزائل حملہ، تل ابیب میں متعدد عمارتیں تباہ
امریکا کا سرکاری دورہ
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امریکا کا سرکاری دورہ جاری ہے۔ اس دوران فیلڈ مارشل نے واشنگٹن ڈی سی میں سینئر سکالرز، تجزیہ کاروں، پالیسی ماہرین، اور بین الاقوامی میڈیا نمائندوں سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی مسائل سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایئر ایمبولینس سوات واقعہ کے وقت شندور پولو فیسٹول میں وزراء کی فیملی کو خدمات دینے میں استعمال ہوئی: گورنر کے پی کے
امن و استحکام کی کوششیں
آئی ایس پی آر کے مطابق، فیلڈ مارشل نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے معرکۂ حق اور "آپریشن بنیان مرصوص" کی تفصیلات اور تجزیے پر روشنی ڈالی۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کی تاریخ 10 اور 28 مئی جیسے جرات مندانہ فیصلوں کے گرد گھومتی ہے: رانا سکندر حیات
پاکستان کا موقف
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کا موقف بیان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے علاقائی عناصر کے ہائبرڈ وارفیئر کے تحت دہشتگردی کی سرپرستی کرنے والے منفی کردار کا ذکر کیا۔
شہادتیں اور قربانیاں
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان عالمی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صفِ اول پر رہا ہے اور اس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔