خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، 28 نکاتی ایجنڈا بھی جاری
خیبر پختونخوا کابینہ کا 34 واں اجلاس
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کابینہ کا 34 واں اجلاس آج ہوگا جس کا 28 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں گلبرگ پولیس نے شہری کے 5 لاکھ روپے محض 30 منٹس میں برآمد کر لیے
اجلاس کی صدارت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزارت خارجہ یو اے ای کے انڈرسیکرٹری نے پاکستان کے سفیر شفقت علی خان کی اسناد کی کاپی وصول کرلی، نیک خواہشات کا اظہار
ایجنڈے میں شامل اہم امور
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں خیبرپختونخوا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ رولز میں تبدیلی کی منظوری لی جائے گی، شوکت خانم ہسپتال کیلئے گرانٹ ان ایڈ کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے، خاتون پروین اختر کی کینسر علاج کیلئے ایک کروڑ روپے بھی کابینہ میں زیر بحث آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ترقی یافتہ ممالک کی پیدا کردہ آلودگی کا خمیازہ غریب ممالک کیوں بھگتیں؟ شیری رحمان
مزید تجویز کردہ اقدامات
اسلامیہ کالج ریسرچ سنٹر 22-2021 کے اے ڈی پی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے، صوبے میں کام کرنے والے این جی اووز کی رولز ترامیم بجٹ ایجنڈے میں شامل ہے، کابینہ میں دو فارچونر گاڑیوں کی خریداری کیلئے قانون میں نرمی پر بھی بات ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: کربلا کے سینے پر۔۔۔ یہ جو آن اُترے ہیں
دیگر اہم نکات
اس کے علاوہ منکیال اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی ہری پور کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے، رائٹ ٹو پبلک سروسز ترامیمی بل کابینہ میں پیش کیا جائے گا، کابینہ سے بی آر ٹی کے لئے مزید بسوں کی خریداری کی منظوری لی جائے گی، سوات، ڈی آئی خان اور ایبٹ آباد میں زمونگ کور کی اے ڈی پی سکیم کی منظوری بھی لی جائے گی۔
خصوصی سکیمیں
اعلامیہ میں کہا گیا کہ زمونگ کور گرلز کیمپس پشاور کی اے ڈی پی سکیم کی بھی منظوری لی جائے گی، ارندو، چترال میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کی میکنزم کا نفاذ کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے، محکمہ انہار میں بند کاموں کیلئے فنڈ پر کابینہ میں بحث ہوگی۔








