چئیرمین پی سی بی کی فیفا کے صدر سے ملاقات، پاکستان کے دورے کی دعوت
ملاقات کا آغاز
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر سے ملاقات ہوئی ہے۔ فیفا کے صدر نے محسن نقوی کی پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: تنقید کے باوجود کھیلوں میں سعودی عرب کا بڑھتا اثر و رسوخ: 2034 کے فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی میں کامیابی کے عوامل کیا ہیں؟
کھیلوں کی صلاحیتوں پر بحث
ایکس پر اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ فیفا صدر سے ملاقات میں پاکستان میں کھیلوں کی صلاحیتوں پر تبادلہ خیال ہوا۔
فٹبال کی مقبولیت میں اضافہ
محسن نقوی اور عالمی تنظیم فیفا کے صدر کے درمیان فٹبال کی مقبولیت میں اضافے پر بھی بات چیت ہوئی، فیفا صدر کو پاکستان دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
Washington DC: Had an excellent meeting with FIFA President Gianni Infantino. We discussed the immense potential of sports in Pakistan — especially the growing popularity of football following cricket. Extended a warm invitation to visit Pakistan, which he graciously accepted… pic.twitter.com/DB8p6yJZF8
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) June 20, 2025








