کوئٹہ: جائیداد کی خاطر 2 سوتیلے بھائیوں کو قتل کرکے لاشیں گھر میں دفنانے والا ملزم گرفتار
خونریزی کا واقعہ
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) کوئٹہ میں لے پالک بھائی نے جائیداد کی خاطر 2 بھائیوں کو قتل کرکے ان کی لاشیں گھر کے صحن میں دفن کردیں۔
یہ بھی پڑھیں: سٹیل ملز سکریپ کردی جائے گی، بحالی کے چانسز کم ہیں: معاون خصوصی ہارون اختر
ملزم کی شناخت
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، پولیس کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے سرکی روڈ پر ایک شخص عدنان نے 6 ماہ قبل 2 افراد فیضان سلیم اور محمد سلمان کو جائیداد کی خاطر قتل کرکے ان لاشیں گھر کے صحن میں دفن کی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی اسلام آباد میں کارروائی، چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم گرفتار
پالنے والے والدین کی کہانی
پولیس نے بتایا کہ عدنان کو فیضان سلیم اور محمد سلمان کے والدین نے لے پالک بیٹے کے طور پر پالا تھا۔ بھائیوں کو دفنانے کے بعد ملزم نے گھر کرائے پر دے دیا۔
پولیس کی کارروائی
پولیس کے مطابق، واردات کی خبر پولیس کو ملزم عدنان کی بیوی نے دی، جس کو ملزم نے کچھ عرصہ قبل طلاق دے دی تھی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم عدنان کو گرفتار کرلیا اور گھر کو سیل کردیا۔








