اٹک جیل میں قیدیوں پر تشدد کرنا ڈپٹی سپرٹینڈنٹ کو بہت مہنگا پڑ گیا

تشدد کے واقعات کا انکشاف
اٹک (ویب ڈیسک) ڈسڑکٹ جیل اٹک میں انتظامی افسران کی نگرانی میں قیدیوں پر تشدد کے معاملے پر سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل عارف شہباز کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ، اسسٹنٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سمیت پانچ افسران اور اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ مخصوص نشستوں کے کیس میں حامد خان کے دلائل خود کش حملہ تھا، ہم نے خود اپنے ساتھ زیادتی کی : صحافی عمران وسیم
آئی جی کی کارروائی
ڈسڑکٹ جیل اٹک میں انتظامی افسران کی موجودگی اور نگرانی میں جیل میں اسیران کو دوسرے قیدیوں سے بدترین طریقے سے تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام اور ویڈیو سامنے آنے پر آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے نوٹس لیا۔
یہ بھی پڑھیں: 2 ہزار قرضہ، لون ایپ ایجنٹس نے نو بیاہتا دلہن کی نازیبا تصاویر وائرل کردیں، شرم کے مارے شوہر نے خود کشی کرلی
انکوائری کا آغاز
آئی جی جیل خانہ جات پنجاب فاروق نذیر نے جیل میں قیدیوں پر تشدد کی وجوہات معلوم کرنے، جیل کے اندر سیکیورٹی کے باوجود ریکارڈ ڈیوائس کیسے پہنچی اور ویڈیو کیسے بنائی گئی جیسی وجوہات سے متعلق حقائق سامنے لانے کے لیے ڈی آئی جی جیل راولپنڈی ریجن رانا عبدالرؤف کو انکوائری افسر مقرر کیا۔
انکوائری افسر نے انکوائری کے بعد رپورٹ آئی جی جیل پنجاب کو ارسال کی اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب کو تمام تر صورت حال سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟
سخت ایکشن
بعد ازاں ابتدائی انکوائری کی روشنی میں ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب نے سخت ایکشن لیتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ ڈسڑکٹ جیل اٹک عارف شہباز کو عہدے سے ہٹا کر آئی جی پریژن آفس لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات دیے ہیں۔
پرنسپل اسٹاف ٹرینگ اشتیاق گل کو سپرنٹنڈنٹ اور سرفراز ہارون کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو اٹک جیل تعینات کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 6 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی، 2ملزم گرفتار
معطل افسران کی تفصیلات
اسی طرح فرائض میں مبینہ غفلت برتنے، مس کنڈکٹ اور لاپرواہی برتنے پر ڈسڑکٹ جیل اٹک کے پانچ افسران گریڈ 17 کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو سرمد حسین، گریڈ 16 کے اسسٹنٹنٹ سپرنٹنڈنٹ مشتاق احمد، چیف وارڈر محمد شفیق، ہیڈ وارڈر محمد ذوالفقار اور وارڈر محمد ایوب کو 90 دن کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔
نیا نوٹیفکیشن
ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرکے پانچوں معطل افسران اور اہلکاروں کو فوری طور پر آئی جی آفس جیل خانہ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے.