جنس تبدیل کروا کر لڑکی بننے والی کرکٹر نے بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی سے بڑا مطالبہ کر دیا
انایا بانگر کا مطالبہ
نئی دہلی (ویب ڈیسک) نومبر 2024 جنس تبدیل کروا کر لڑکے سے لڑکی بننے والی سابق بھارتی کرکٹر و کوچ سنجے بانگر کی بیٹی انایا نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے ویمنز کرکٹ میں ٹرانس جینڈر پلئیرز کو کھلانے کا مطالبہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ریلمی C75x نے دل جیت لیے
انسٹاگرام ویڈیو میں بیان
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کردہ ویڈیو میں 23 سالہ انایا بانگر نے بتایا کہ مانچسٹر یونیورسٹی نے ہارمونز ریپلسمنٹ تھراپی مکمل ہونے کے بعد میرے تمام ٹیسٹ کیے، جس میں پٹھوں کی طاقت، قوت مدافعت، گلوکوز اور آکسیجن کی سطح کے اعداد و شمار کیے، جس کا موازنہ خواتین اتھلیٹس کے ساتھ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ڈرون حملے میں شہید ہونیوالے 8 بہنوں کے اکلوتے بھائی کی دردناک کہانی
سائنس کا کردار
اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میرے اور خواتین اتھلیٹ کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے، اب سوال یہ ہے کہ کیا دنیا سچ ماننے کے لیے تیار ہے؟۔
یہ بھی پڑھیں: یحییٰ سنوار کی موت حماس کے لیے بڑا نقصان مگر ‘جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی’
کرکٹ میں شمولیت کی پابندی
دوسری جانب ٹرانس جینڈر کرکٹرز ویمنز کرکٹ میں حصہ لینے کی اہل نہیں ہیں، یہ پابندی 2023 میں کرکٹ ورلڈکپ کے بعد آئی سی سی بورڈ کی میٹنگ کے دوران لگائی گئی تھی۔
انایا نے گزشتہ سال ہارمونل ریپلیسمنٹ تھراپی اور جنس کی تصدیق کی سرجری کروائی اور فی الحال وہ برطانیہ میں مقیم ہیں۔
آخری پیغام
سائنس نے مجھے خواتین کرکٹ کھیلنے کا حقدار ٹھہرادیا ہے، یہ رپورٹ میں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو پہلی بار پیش کرنے کو بھی تیار ہوں، میرا مقصد صرف خوف کی فضا کو ختم کرنا ہے۔








