گورنر ہاؤس کے دفتر کی بندش کا معاملہ؛ قائم مقام گورنر اویس قادر شاہ کی درخواست سماعت کے لیے منظور
گورنر ہاؤس کی بندش کا معاملہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر ہاؤس کے دفتر کی بندش کے معاملے پر قائم مقام گورنر اویس قادر شاہ کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی پی او چکوال نے قحبہ خانوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی
درخواست کا پس منظر
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق گورنر ہاؤس سندھ میں محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس نہ ہونے پر قائم مقام گورنر اویس قادر شاہ سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے اور دفتر کی بندش کیخلاف درخواست دائر کردی۔
یہ بھی پڑھیں: 24 ریاستی اداروں میں سے 8 کی نجکاری کا عمل تیزی سے جاری ہے، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
سندھ ہائیکورٹ کی کارروائی
سندھ ہائیکورٹ نے اویس قادر شاہ کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی، وکیل نے کہا کہ اویس قادر شاہ کی درخواست پر آج ہی سماعت ہوگی۔
قائم مقام گورنر کا بیان
قائم مقام گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ آئینی پوزیشن پر بیٹھا ہوں، میرا حق ہے گورنر ہاؤس جاؤں۔ گورنر ہاؤس میں محرم الحرام کے حوالے سے اہم میٹنگ تھی، وزیر داخلہ سندھ اور آئی جی پولیس پہنچ چکے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پرنسپل سیکرٹری نے بتایا کہ "گورنر صاحب چابیاں ساتھ لے گئے"۔ آئین کی پاسداری اور آئین کے ساتھ کھلواڑ ہوا ہے۔








