مخصوص نشستوں سے متعلق کیس؛ سلمان اکرم راجہ اور ججوں کے درمیان دلچسپ مکالمہ

سپریم کورٹ میں سماعت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں سلمان اکرم راجہ اور ججوں کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امرتسر میں 5 سے 6 دھماکوں کی آوازیں
ججوں کا سوال
نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق جسٹس صلاح الدین پنہور نے سلمان اکرم راجہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ لگتا ہے آپ کے اپنوں نے آپ کے ساتھ ایسا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے کرپٹو کے شعبے میں جو کام مہینوں پہلے کردیا، اسرائیل وہ کرنے کا اب سوچ رہا ہے۔
پی ٹی آئی کے فیصلے
جسٹس مسرت ہلالی نے پوچھا کہ کیا پی ٹی آئی والے اپنی مرضی سے ایسا کرتے رہے یا اجلاس میں فیصلے ہوتے رہے، جس پر سلمان اکرم راجہ نے کہا اس وقت افراتفری کا عالم تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اکلوتا بیٹا، دو بچوں کا باپ ہوں، والد کی وفات کے بعد گھر والوں کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں، جعلی پرچوں کا نشانہ ہوں” حماد اظہر کا جذباتی پیغام
وکلا کی ذمہ داری
جسٹس امین الدین نے کہا کہ آپ سینئر وکیل ہیں، جذباتی باتیں نہ کریں، وکلا کے پیشے میں نئے آنے والے نوجوان وکلا آپ کو دیکھ رہے ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل کا پاکستان میں اشتہارات کا AI اوور ویوز فیچر متعارف کرانے کا اعلان
قانون کے مطابق فیصلے
جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ آپ کے جذبات کی قدر کرتے ہیں، ہم قانون کے مطابق چلیں گے۔
عدالت کے سوالات کی وضاحت
جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ آج کل نیا زمانہ ہے، عدالت کے پوچھے گئے سوال کا عدالت سے باہر مطلب کچھ اور ہی لیا جاتا ہے، ہم صرف سوال اس لئے پوچھتے ہیں تاکہ کلیئرٹی آئے۔