فضائی حدود کی بندش، مودی کو جی 7 اجلاس سے واپسی پرکتنے گھنٹے کا اضافی سفر کرنا پڑا؟ جانئے
مودی کا طویل سفر
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کینیڈا میں جی 7 اجلاس کے بعد کروشیا کے راستے نئی دہلی پہنچنے میں 3 گھنٹے کا اضافی سفر کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں طالب علموں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا سیکیورٹی گارڈ گرفتار
کروشیا کا دورہ
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق نریندر مودی جی 7 اجلاس کے بعد 3 ممالک کے دورے کے آخری مرحلے میں کروشیا کے دورے پر ذگریب پہنچے جہاں انہوں نے 9 گھنٹے قیام کیا اور رات گئے کروشیا سے دہلی کیلئے روانہ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا جمعیت اہلحدیث کے امیر پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر اظہار افسوس
فضائی حدود کی بندش
نریندر مودی کے طیارے عام حالات میں عراق اور ایران کے بعد پاکستانی فضائی حدود سے پرواز کرتے ہوئے 3 گھنٹے سے کم وقت میں دہلی پہنچتے رہے مگر بھارت کیلئے پاکستانی فضائی حدود پہلے سے بند ہے اور ایران اسرائیل جنگ کی وجہ سے ایران عراق اور دیگر ممالک کی فضائی حدود کی بندش کے باعث مودی کو طویل روٹ اختیار کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: وزارت اقتصادی امور کا ایکس اکاؤنٹ ریکور کرلیاگیا، ترجمان
خصوصی طیارے کا سفر
نریندر مودی کا خصوصی طیارہ یونان سے مصر کے راستے مخالف سمت میں سوڈان اور پھر ایتھوپیا پہنچا۔
پرواز کا اختتام
بعد ازاں طیارہ بحیرہ عرب پر سفر کرکے ممبئی پہنچا اور پھر گجرات سے دہلی تک کا سفر کیا۔ یوں مودی کی پرواز کو لگ بھگ 3 گھنٹے اضافی سفر کرنا پڑا۔








