پی ٹی اے کا منتخب یونیورسٹیوں کو 6 ماہ کیلئے مفت وائی فائی دینے کا اعلان
پی ٹی اے کا خوشخبری کا اعلان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی اے نے صارفین کو 24 گھنٹوں کیلئے آج مفٹ انٹرنیٹ اور منٹس دینے کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی منتخب یونیورسٹیوں میں 6 ماہ کیلئے مفت وائی فائی ہاٹ سپاٹ قائم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 40 فیصد اینڈرائیڈ فونز خطرے میں ہیں، گوگل کا اعلان
براڈ بینڈ اور فائبر آپٹک صارفین کی تعداد
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے کے مطابق براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 150 ملین اور فائبر آپٹک صارفین 2 ملین ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بانیٔ پی ٹی آئی نے دھوکا دہی سے تصرف کر کے خیانت کی اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، توشہ خانہ ٹو کیس کا تفصیلی فیصلہ آ گیا۔
مفت ڈیٹا اور منٹس کی تفصیلات
موبائل فون صارفین کو کل مفت 2 گیگابائٹ ڈیٹا انٹرنیٹ اور 200 آن نیٹ منٹس دیئے جائیں گے، جسے #2200*ڈائل کر کے حاصل کیا جا سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: نئی نہروں کا منصوبہ مسترد: وکلا کا ببرلو بائی پاس کے سوا تمام دھرنے ختم کرنے کا اعلان
خصوصی فنڈز اور اسکیمیں
صارفین کو 24 گھنٹے کیلئے مفت انٹرنیٹ اور آن نیٹ منٹس فراہم کیے جائیں گے۔ خواتین سم مالکان میں 200 اسمارٹ فونز تقسیم کیے جائیں گے۔
منتخب یونیورسٹیوں کیلئے وائی فائی ہاٹ سپاٹ
منتخب یونیورسٹیوں میں 6 ماہ کیلئے مفت وائی فائی ہاٹ اسپاٹ قائم کیے جائیں گے۔








