محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 26 جون کو طلب

چاند کی رویت کیلئے اجلاس
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) ماہ محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 26 جون کو طلب کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاق اور پنجاب کا بجٹ عوام دشمن، پٹرول بم سے مہنگائی کا طوفان آئے گا: بیرسٹر سیف
محرم الحرام کی اہمیت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محرم الحرام اسلامی کیلنڈر کا پہلا مہینہ ہے، جو ایک نئے اسلامی سال کا آغاز ہوتا ہے۔ یہ مہینہ اسلام کے چار مقدس مہینوں میں سے ایک ہے اور دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے اس کی گہری روحانی اور تاریخی اہمیت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی خوشیوں میں ان کو بھی شامل کریں جو ضرورت مند ہیں: فاروق ستار
اجلاس کی تفصیلات
ماہ محرم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ڈی سی کوئٹہ کے آفس میں 26 جون کی شام کو طلب کیا گیا ہے، جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے。
چاند کی رویت کا اعلان
چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔