شہادت کی خبریں جھوٹی نکلیں، علی شمخانی کی حالت مستحکم، بیان بھی جاری کردیا

علی شمخانی کی حالت مستحکم
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والے ایرانی سپریم لیڈر کے اعلیٰ مشیر علی شمخانی کی حالت اب بہتر ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: Israel: Shooting at Bus Stop Leaves Female Police Officer Dead, 10 Injured
سرکاری میڈیا کی رپورٹ
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق، ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں شدید زخمی ہونے والے سپریم لیڈر کے اعلیٰ مشیر علی شمخانی کی حالت اب مستحکم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
علی شمخانی کا بیان
ایک بیان میں علی شمخانی نے کہا کہ 'میں زندہ ہوں اور اپنے آپ کو قربان کرنے کے لیے تیار ہوں‘۔
حملے کی تفصیلات
واضح رہے کہ 13 جون کو اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حملے کے پہلے مرحلے میں علی شمخانی کے گھر پر بھی حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے تھے۔ بعض خبر رساں اداروں میں ان کی شہادت کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔