میلبرن سٹارز نے حارث رؤف کو ٹیم میں رکھنے کی وجہ بتادی
میلبرن سٹارز کے جنرل منیجر کی باتیں
کینبرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کی ٹیم میلبرن سٹارز کے جنرل منیجر میکس ایبٹ نے کہا ہے کہ حارث رؤف میلبرن سٹارز کے فین فیورٹ کھلاڑی ہیں اس لیے جانے نہیں دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مصر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ
حارث رؤف کی اہمیت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق میلبورن میں گفتگو کرتے ہوئے میلبرن سٹار کے جنرل منیجر میکس ایبٹ نے کہا کہ حارث رؤف سے دیگر بولرز کو سیکھنے کا موقع بھی ملتا ہے، کھلاڑی انہیں بہت پسند کرتے ہیں، اس لیے ہم نے حارث کو جانے نہیں دیا اور انہیں کہیں جانے بھی نہیں دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹاپ بیورو کریسی کیلئے اچھی خبر آ گئی
ڈرافٹ کی تفصیلات
میکس ایبٹ نے کہا کہ ڈرافٹ میں بھی ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی پک اسی لیے واپس کروائی کیونکہ حارث رؤف اس وقت کیرئیر کی بیسٹ فارم میں ہیں، وہ میلبرن سٹارز کے فین فیورٹ کھلاڑی ہیں۔ بگ بیش لیگ میں حارث اور بابراعظم کا ایم سی جی میں مقابلہ دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں، یقیناً حارث رؤف کے پاس بابر کی چند کمزوریاں ہوں گی اس لیے ہم بہت پُرجوش ہیں کہ فاسٹ بولر ایک بار پھر میلبرن سٹارز کا حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیسی بھول ہوئی ظالم سے جس نے ہمیں للکارا ہے۔۔۔
پاکستانی کمیونٹی کا اثر
میکس ایبٹ کا کہنا تھا کہ یہاں پاکستان کی کمیونٹی بہت زیادہ ہے، اچھا ہے کہ ان کے پسندیدہ کھلاڑی اس مرتبہ بی بی ایل کھیل رہے ہیں یہ بی بی ایل کے لیے بہت اچھا ہے کہ پاکستان کے ٹاپ کرکٹرز کھیل رہے ہیں، اس کے علاوہ اس وقت پاکستان اور آسٹریلیا کرکٹ بورڈز میں بڑے مضبوط روابط ہیں جو کہ اچھی چیز ہے۔
ماضی کی کامیابیوں کا تسلسل
انہوں نے مزید کہا کہ میلبرن سٹارز اپنے گزشتہ برس کے مومنٹم کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی۔








