حکومت کا 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ

حکومت کی چینی درآمد کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزارت غذائی تحفظ نے واضح کیا ہے کہ ملک میں چینی کی قلت کا تاثر غلط ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ائیرپورٹ پر کسٹم کی کارروائی، ایک کروڑ 80 لاکھ کے ہیرے اور دیگر سامان پکڑ لیا
چینی کی درآمد کی وجوہات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ چینی کی درآمد کا فیصلہ قیمتوں میں استحکام اور عوامی سہولت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ اضافی اسٹاک کی موجودگی قیمتوں میں توازن قائم رکھنے میں مدد دے گی۔
یہ بھی پڑھیں: نیا ریکارڈ! اسٹاک مارکیٹ نے 86 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر لی
چینی کی موجودگی اور برآمدات
وزارت غذائی تحفظ کے مطابق گزشتہ سیزن میں چینی کے وافر ذخائر کے باعث اس کی برآمد کی اجازت دی گئی تھی۔ وزارت نے عوامی ضروریات کے مطابق چینی کی دستیابی سے متعلق خدشات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیول چیف کا دورہ بحرین، اعلیٰ سول و فوجی قیادت سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال
زرعی اجناس کی خرید و فروخت
وزارت غذائی تحفظ نے واضح کیا ہے کہ زرعی اجناس کی خرید و فروخت مالی سال کے مطابق نہیں بلکہ سیزن کے مطابق ہوتی ہے۔ میڈیا میں زرعی منڈی کے حوالے سے بعض رپورٹس کو وزارت نے غلط اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔
چینی کے حوالے سے پالیسی کی وضاحت
وزارت نے یہ بھی واضح کیا کہ چینی کی برآمد پر ماضی میں کسی قسم کی سبسڈی نہیں دی گئی تھی۔ حالیہ پالیسی کے تحت تمام زرعی اجناس کو ڈی ریگولیٹ کیا جا چکا ہے۔