ناران میں سیاحت کے دوران بچے سمیت 3 افراد گلیشیر کے نیچے دب کر جاں بحق
تازہ ترین خبر
مانسہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوہنی آبشار ناران میں سیاحت کے دوران ایک بچے سمیت 3 افراد گلیشیر کے نیچے دب کر جاں بحق ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسمبلیاں اپنی توقیر کھو بیٹھیں ہیں ، پورے پارلیمانی نظام کو قیدی بنا دیا گیا ہے، سلمان اکرم راجا
واقعے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، ریسکیو حکام نے یہ بتایا کہ سوہنی آبشار ناران کے مقام پر گلیشیر کا ایک حصہ بیٹھ گیا، جس کے باعث تصویر بنانے والے بچے سمیت 3 سیاح ملبے تلے دب گئے۔
ریسکیو کارروائیاں
جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں ناران ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق مغل پورہ لاہور سے ہے۔








