آج مانا گیا پی ٹی آئی دور میں چیزوں پر بہتر کام ہو رہا تھا: عمر ایوب کی ورلڈ بینک ماہرین سے ملاقات کے بعد گفتگو

عمر ایوب کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ آج مانا گیا ہے کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں چیزوں پر بہتر کام ہو رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: فضاء میں ہلکی ہلکی خنکی اتر آئی تھی، یکدم باہر شور مچ گیا، سب دروازے کی طرف گئے تو دیکھا گھوڑا خالی تانگے کو لے کر سرپٹ سڑک پر بھاگا جا رہا تھا
وزارت کامرس سے ملاقات
اسلام آباد میں ورلڈ بینک ماہرین سے ملاقات کے بعد جیو نیوز سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ وزارت کامرس نے ٹیرف کے معاملات پر بریفنگ کا کہا تھا، ہم نے ٹیرف سے متعلق وزارت کامرس سے سوالات پوچھے تھے، آج ٹیرف سے متعلق اپوزیشن ارکان کو بریف کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرآباد سے نکل کر دریائے چناب پر بنے الیگزینڈریہ ریلوے پْل کو عبور کرتے ہی خوبصورت شہرگجرات آجاتا ہے جو 2 دریاؤں کے بیچ میں بسا ہے۔
اعداد و شمار کا جائزہ
ہم نے آج پوچھا کہ جس ڈیٹا پر اعداد و شمار اکٹھے کرتے ہیں وہ ڈیٹا کہاں سے آتا ہے، یہ تمام ڈیٹا ادارہ شماریات سے لیا گیا ہے، ادارہ شماریات کہتا ہے کہ گدھے ملک میں بڑھ گئے جبکہ خچروں کی تعداد نہیں بڑھی، اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 64 فیصد زراعت میں مال مویشی کو شامل کیا گیا ہے۔
ڈیٹا کی درستگی پر سوالات
عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ ادارہ شماریات کے ڈیٹا کو لے کر یہاں پر تفصیلات لی جا رہی ہیں، یہ صرف ادارہ شماریات کے ڈیٹا کے علاوہ مختلف دیگر تجاویز اور امور کو نہیں لارہے۔ موٹروے پر 120 کے بجائے 20 کی سپیڈ سے چلائیں تو آپ پیچھے رہ جائیں گے، آپ کے پاس جو حقیقی ڈیٹا آرہا ہے وہ درست نہیں ہے۔