کشمیر دنیا کا بڑا عسکری زون بن چکا،مودی خطے کو جنگ میں جھونک رہا ہے:سڈنی انسٹیٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس کی ہوشربا رپورٹ جاری

کشمیر: ایک بڑا عسکری زون

لاہور (طیبہ بخاری سے) کشمیر دنیا کا بڑا عسکری زون بن چکا ہے، مودی خطے کو جنگ میں جھونک رہا ہے۔ سڈنی انسٹیٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس نے رپورٹ جاری کردی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف 2روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے

بھارتی وزیر اعظم کی جنگی جنون

تفصیلات کے مطابق گلوبل پیس انڈیکس نے سنگین وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے جنگی جنون کے باعث خطہ ایٹمی تصادم کے دہانے پر ہے، مودی کی انتہا پسند پالیسیوں سے مقبوضہ کشمیر اور خطہ شدید خطرے سے دوچار ہے۔ ریاستی دہشتگردی اور فالس فلیگ سے مودی خطے کو جنگ میں جھونک رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں بارش، طوفان بادوباراں اور آندھی کا امکان

سڈنی انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ

سڈنی انسٹیٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس نے ہوشربا رپورٹ جاری کردی، رپورٹ کے مطابق "بھارت کی خلاف ورزیاں، عالمی بحران کو جنم دے رہی ہیں۔ بھارت مقبوضہ کشمیر کو مستقل پرتشدد خطہ بنا چکا، کشمیر دنیا کے بدترین تنازعات میں شامل ہو چکا ہے۔"

یہ بھی پڑھیں: سمیع رشید نے سحر حیات سے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

تشویش ناک پیشگوئی

سڈنی انسٹیٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس نے جون 2025 تا جون 2026 وادی میں پرتشدد ہلاکتوں کی پیشگوئی بھی کی۔ رپورٹ کے مطابق "مقبوضہ کشمیر کا تناؤ کسی بھی وقت خطے کو جنگ میں جھونک سکتا ہے، جنوبی ایشیا دنیا کا دوسرا غیر محفوظ ترین خطہ بن چکا ہے۔ بھارت نے حالیہ پہلگام حملے پر پاکستان کو بلا ثبوت موردِ الزام ٹھہرایا۔ بھارت نے پاکستانی شہریوں پر حملے سے جنگ کا آغاز کیا، پاکستان نے شمالی بھارت پر مؤثر دفاعی ردعمل ظاہر کیا جبکہ ایل او سی پر بھی منہ توڑ جواب دیا۔"

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کا فیصلہ آئندہ دو روز میں متوقع

آرٹیکل 370 کی منسوخی کے اثرات

مقبوضہ کشمیر میں حالیہ جھڑپوں، درجنوں ہلاکتوں اور تباہی سے متعلق رپورٹ میں لکھا گیا کہ "آرٹیکل 370 کی منسوخی، کشمیریوں پر سنگین آئینی وار تھا، لاکھوں قابض بھارتی فوجیوں کی موجودگی سے کشمیر دنیا کا بڑا عسکری زون بن چکاہے۔ 1989ء سے اب تک 40 ہزار سے زائد کشمیری شہید کیے جا چکے ہیں۔ مودی مقبوضہ کشمیر میں ہندوتوا ایجنڈے کو فروغ دے کر کشمیریوں کے حقوق سلب کر رہا ہے۔ بھارتی میڈیا اور ادارے، کشمیری آواز کو دبا رہے ہیں۔"

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی پر جسمانی تشدد تو نہیں کیا لیکن مینٹل ٹارچر کیا گیا،علیمہ خان

غیر ریاستی عناصر اور فوجی دباؤ

رپورٹ کے آخر میں اس خدشے کا اظہار بھی کیا گیا کہ "غیر ریاستی عناصر اور فوجی دباؤ کشمیر کو جنگ کی طرف لے جا رہے ہیں، سیزفائر خلاف ورزیوں اور کشیدگی سے مکمل جنگ کا خطرہ ہے۔ مودی کی پالیسیوں سے کشمیر میں تنازع اور جارحیت بڑھی۔ سیاسی دباؤ اور جنگی سوچ، خطے کو غیر مستحکم کر رہی ہے۔"

ویڈیو رپورٹ

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...