ایران اسرائیل جنگ: برطانوی وزیراعظم کی ٹرمپ سے دماغ ’ٹھنڈا‘ رکھنے کی اپیل
برطانوی وزیراعظم کی ٹرمپ سے اپیل
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی وزیراعظم سر کیئرسٹارمر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دماغ ٹھنڈا رکھنے کی اپیل کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی؛ افغانستان سے لائی گئی لڑکی کا شادی سے انکار، پولیس سے مدد طلب کر لی
سفارتکاری کی ضرورت
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری کی خبر پر ردِعمل میں برطانوی وزیراعظم کے ترجمان نے کہا کہ محاذ آرائی کسی کے مفاد میں نہیں۔ برطانیہ ٹھنڈے دماغوں کے ساتھ سفارت کاری کو آگے بڑھتا دیکھنا چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی پہلی ترجیح غزہ جنگ نہیں یوکرین جنگ کا خاتمہ ہوگا،ملیحہ لودھی
حملے کی منظوری کی خبر
خیال رہے کہ امریکی اور برطانوی اخبارات نے خبر دی تھی کہ ٹرمپ نے ایران پر حملے کی منظوری دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے خلاف پورا آپریشن نواز شریف کی زیر نگرانی ڈیزائن ہوا: عظمیٰ بخاری
ٹرمپ کی وضاحت
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ٹرمپ نے منگل کی رات سینئر مشیروں کو بتایا کہ انہوں نے ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے لیکن فی الحال حتمی حکم نہیں دیا تاکہ دیکھا جا سکے کہ آیا ایران اپنا جوہری پروگرام ترک کرتا ہے یا نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا
ٹرمپ کا انکار
تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری کی خبر کو مسترد کر دیا۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی اخبار کو آئیڈیا نہیں کہ میں ایران کے بارے میں کیا سوچ رہا ہوں۔
وائٹ ہاؤس کا بیان
بعد ازاں ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ آئندہ 2 ہفتوں کے اندر ایران پر حملے سے متعلق فیصلہ کریں گے۔








