ہالی وڈ سپرسٹار ٹام کروز کو ۳۵ برس بعد اعزازی آسکر ایوارڈ سے نوازا جائے گا

ٹام کروز کو اعزازی آسکر ایوارڈ
لاس اینجلس (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہالی وڈ کے سپرسٹار ٹام کروز 35 برس بعد اعزازی آسکر ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل سے جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کرنے کی اپیل کردی
ٹام کروز کی شاندار شراکت
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق، جان پر کھیل کر خطرناک اسٹنٹ کرنے والے ٹام کروز کا شمار ہالی وڈ کے بڑے سپر اسٹارز میں ہوتا ہے جنہیں کئی برسوں بعد اکیڈمک ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کو بھارت کو کان سے پکڑ کر بھی بات چیت تک لانا پڑے تو یہ دنیا کے مفاد میں ہوگا، بلاول
گورنرز ایوارڈز کا اعلان
دی اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز کی جانب سے 16ویں سالانہ گورنرز ایوارڈز کے لیے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اکیڈمی کی جانب سے ایک ایسی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والوں کی غیر معمولی شراکت کو تسلیم کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اقتصادی کونسل نے معاشی اہداف اور ترقیاتی پلان کی منظوری دیدی
پچھلے نامزدگیاں اور موجودہ اعزاز
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹام کروز پہلے 4 بار آسکر کیلئے نامزد ہوچکے ہیں لیکن بدقسمتی سے خطرناک اسٹنٹ کرنے والے سپر ہیرو کو کبھی آسکر ایوارڈ نہیں ملا اور اب 35 سال بعد انہیں اعزازی آسکر ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ ہوگیا
دیگر اعزازی ایوارڈز
اعزازی آسکر حاصل کرنے والوں میں ٹام کروز کے علاوہ کوریوگرافر ٹریل بلیزنگ اور اداکارہ ڈیبی ایلن، ویژنری پروڈکشن ڈیزائنر وین تھامس بھی شامل ہیں۔
جین ہرشولٹ ہیومینٹیرین ایوارڈ
مزید برآں، کنٹری میوزک لیجنڈ ڈولی پارٹن کو جین ہرشولٹ ہیومینٹیرین ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ واضح رہے کہ یہ اعزازی ایوارڈز 16 نومبر 2025 کو لاس اینجلس میں رے ڈولبی بال روم میں پیش کیے جائیں گے۔