چینی سائنسدانوں نے مچھر جتنا چھوٹا ڈرون تیار کرلیا

چینی سائنسدانوں کا نیا کارنامہ
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چینی سائنسدانوں نے مچھر جتنا چھوٹا ڈرون تیار کیا ہے جسے فوجی مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میانداد کو بھی ڈاکوؤں نے نہیں بخشا، 12 بکرے چھین کر فرار
قومی دفاعی ٹیکنالوجی یونیورسٹی کا منصوبہ
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق، چین کی نیشنل یونیورسٹی آف ڈیفنس ٹیکنالوجی (این ڈی یو ٹی) کی ایک روبوٹیکس لیبارٹری نے یہ ڈرون روبوٹ تیار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: امید ہے 24گھنٹے میں انتظار پنجوتھا ریکور ہو جائیں گے،اٹارنی جنرل پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کردیا
ڈرون کی خصوصیات
چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن (سی سی ٹی وی) پر اس حوالے سے ایک رپورٹ نشر کی گئی۔ این ڈی یو ٹی کے ایک محقق لیانگ ہیکسیانگ نے رپورٹ کے دوران اس ڈرون کو دکھایا۔
لیانگ ہیکسیانگ نے کہا کہ 'میرے ہاتھ میں مچھر جتنا بڑا ایک روبوٹ ڈرون موجود ہے، اس طرح کے چھوٹے روبوٹس کو انفارمیشن جمع کرنے اور جنگی میدانوں میں خصوصی مشنز کے لیے استعمال کیا جاسکے گا'۔
اس ڈرون کے 2 ننھے پر ہیں جو کسی پتے جیسے نظر آتے ہیں جبکہ ٹانگیں بہت زیادہ پتلی ہیں۔
کنٹرول اور استعمال کی صورتیں
رپورٹ کے مطابق، یہ پروٹوٹائپ ڈرون سمارٹ فون کے ذریعے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح کے ڈرونز کی تیاری میں سنسرز، پاور ڈیوائسز، کنٹرول سرکٹس اور دیگر پرزہ جات کو فٹ کرنا چیلنج ہوتا ہے۔
اس طرح کے ننھے ڈرونز کو فوجی اپنے اردگرد کے ماحول کی جانچ پڑتال کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔ مگر اس سے ہٹ کر انہیں طبی مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔