وزراء کی عدم موجودگی، پی ٹی آئی کا سینیٹ سے واک آؤٹ
اسلام آباد میں سینیٹ کا اجلاس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزراء کی عدم موجودگی پر پاکستان تحریکِ انصاف نے سینیٹ سے واک آؤٹ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: 16 سالہ لڑکی کی لاش ملنے کا معاملہ؛ زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کیا گیا
ڈپٹی چیئرمین کی برہمی
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر کی زیرِ صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے وزراء کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت دی کہ حکومت کی جانب سے وزراء فوری ایوان میں آئیں۔
یہ بھی پڑھیں: طالبہ سے مبینہ زیادتی کا غیرمصدقہ واقعہ، ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ 16 انفلوئنسرز گرفتار کر لیے گئے
ایوان میں حکومتی وزراء کی آمد
ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ سیکریٹریٹ فوری طور پر ایک یا دو وزراء کو ایوان میں بلائے جبکہ وقار مہدی اور کامل علی آغا اپوزیشن کو منا کر لائیں۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی ہدایت پر حکومتی وزراء ایوان میں آگئے جبکہ وقار مہدی اور کامل علی آغا اپوزیشن کو منا کر ایوان میں لائے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد دھماکہ، سری لنکا کے 8 کھلاڑیوں کا وطن واپسی کا فیصلہ
پی ٹی آئی کا واک آؤٹ
پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے ایوان میں آنے کے بعد پھر واک آؤٹ کیا، ان کا کہنا تھا کہ حکومت کورم پورا کیا کرے، کورم پورا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، ایوان میں ابھی تک وزراء نہیں آئے، ہم پھر واک آؤٹ کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شرح خواندگی کم ہونے کی بنیادی وجہ انگریزی ہے، طلباء کی بڑی تعداد دل برداشتہ ہو کر تعلیم ادھوری چھوڑ دیتی ہے، نصاب اردو زبان میں تبدیل کریں
سینیٹ میں وزراء کی عدم موجودگی پر تبصرہ
اس سے قبل سینیٹ میں وزراء کی عدم موجودگی پر پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز نے کہا تھا کہ سینیٹ میں حکومتی بنچوں پر کوئی حکومتی وزیر نہیں، ایوانِ بالا میں وزراء کی نشستیں خالی ہیں۔
اپوزیشن کا اعتراض
سینیٹر کامل علی آغا نے پی ٹی آئی رہنما سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے واک آؤٹ کیا ہے، ان کا اعتراض جائز ہے، ایوان میں منسٹر نام کی مخلوق موجود نہیں، حکومت کو تنبیہ کی جائے۔








